ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی منگنی کی تصدیق، تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
مشہور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی نے منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
35 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ منگنی کی خبر ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے دی گئی، جس میں کیلسی کو ایک گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر پرپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر گلوکارہ کو پروپوز کیا تھا جس کے بعد اب تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔‘‘
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح انہیں منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کی
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔