2025-09-18@00:53:48 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«کی انگوٹھی»:
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔ ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ منگنی کی پوسٹ میں ان کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اس انگوٹھی کا ڈیزائن "اولڈ مائن بریلینٹ کٹ” ہے، جو اپنی کلاسک طرز اور منفرد چمک کے لیے مشہور ہے۔ یہ خوبصورت انگوٹھی معروف جیولری برانڈ آرٹیفیکس فائن جیولری سے تعلق رکھنے والے "کنڈرڈ لیوبیک” نے تیار کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خوبصورت انگوٹھی کی تخمینہ شدہ قیمت 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر سے لے کر 10 لاکھ ڈالر تک ہے، جو اسے شوبز کی مہنگی اور نمایاں انگوٹھیوں میں شامل کرتی ہے۔ جہاں ٹیلر سوئفٹ کی منگنی...
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی نے 26 اگست کو اپنی منگنی کا اعلان کیا، جس میں ٹیلر کی انگوٹھی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ اس کی قیمت 5 لاکھ ڈالر سے لے کر ایک ملین ڈالر تک بتائی گئی ہے، تاہم یہ دنیا کی سب سے مہنگی مشہور شخصیات کی منگنی کی انگوٹھیوں میں شامل نہیں۔ ٹیلر کی انگوٹھی کو Kindred Lubeck اور Artifex Fine Jewelry نے ڈیزائن کیا، اور یہ Old Mine Brilliant Cut ڈائمنڈ سے مزین ہے، جو جدید اور کلاسیکی انداز کا حسین امتزاج ہے۔ دنیا کی سب سے مہنگی مشہور شخصیات کی انگوٹھیاں ماریا کیری کی 35 قیراط کی $10 ملین ڈالر والی انگوٹھی، ایلزبتھ ٹیلر کی 33.19 قیراط...
پاپ میوزک کی ملکہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار پلیئر ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا گیا:’آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر کی شادی ہونے والی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں ٹیلر سوئفٹ اب پُرکشش نہیں رہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کیوں کہا؟ وِنٹیج اسٹائل انگیجمنٹ رنگ کی تفصیلات ماہرین کے مطابق یہ رنگ وِنٹیج (Victorian Era) سے متاثرہ ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 8 کیرٹ کا اینٹیک کُشن کٹ ڈائمنڈ جڑا ہے، جس کی F کلر اور VS1 کلیئرٹی...
کینیڈا میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی شادی کی انگوٹھیاں ڈھونڈنے کے لیے کوڑے کے ڈھیر میں دن گزار دیا اور کامیاب بھی ہو گیا۔ اسٹیو وین یسیلڈائک (Steve Van Ysseldyk) اور ان کی اہلیہ جینین نے 26 برس کی شادی کے بعد ایسا لمحہ دیکھا جس نے ان کے رشتے کو اور مضبوط کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نے سنیما سے پاپ کارن کا پیکٹ گھر لایا۔ باغ میں پاپ کارن گرتے وقت جینین کی انگوٹھیاں بھی اسی بیگ میں جا گریں، جو بعد میں کمپوسٹ بِن میں پھینک دیا گیا۔ اگلے دن کچرا اکھٹا کر کے لینڈفل پہنچا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: دریا کی گہرائیوں میں جاچھپنے والی شادی کی انگوٹھی محض 10...
امریکا کی ریاست آرکنساس کے “کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک” میں ایک خاتون کو ایسا خزانہ مل گیا جس کی وہ صرف امید ہی رکھ سکتی تھیں۔ نیویارک شہر کے مین ہیٹن کی 31 سالہ رہائشی میشیر فاکس نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کے لیے قیمتی پتھر خود تلاش کرنے کا خواب دو سال پہلے دیکھا تھا — اور اس خواب کی تعبیر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پا لی۔ میشیر نے اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔ وہ چاہتی تھیں کہ یہ انگوٹھی صرف خوبصورت نہ ہو، بلکہ اس میں محنت اور یادیں بھی جڑی ہوں۔ ان کے منگیتر نے بھی ان کے اس منفرد فیصلے کی حمایت کی اور دونوں نے اس سفر کا...
امریکی ریاست آرکنساس کے کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک میں ایک امریکی خاتون نے 2.3 قیراط کا سفید ہیرا تلاش کر لیا، جسے وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی میں جڑوائیں گی۔ میٹروپولیٹن نیو یارک کی رہائشی 31 سالہ مِشیر فاکس نے 2 سال قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود تلاش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پیسے سے مسائل حل کرنا ایک علامتی بات ہے، مگر کبھی پیسہ ختم بھی ہوجاتا ہے، اس لیے محنت سے مسائل حل کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ ان کے ساتھی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی اور اتفاق کیا کہ جب تک وہ ہیرا نہ ڈھونڈ لیں، انتظار کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غوطہ خور...
تقریباً ایک دہائی کے تعلق کے بعد فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے اسٹارز میں سے ایک، کرسٹیانو رونالڈو، نے اپنی دیرینہ محبت جارجینا روڈریگز کو آخرکار منگنی کی انگوٹھی پہنا دی۔ چند دن پہلے، 31 سالہ جارجینا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہے اور انگلی میں جڑا ہوا چمکتا ہوا ہیرا سب کی توجہ کھینچ لیتا ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہاں — اس زندگی میں بھی اور ہر زندگی میں بھی۔” رونالڈو اور جارجینا کی کہانی 2016 میں شروع ہوئی، جب وہ میڈرڈ کے گچی اسٹور پر کام کر رہی تھیں اور قسمت نے دونوں کو آمنے سامنے کر دیا۔ اس ملاقات نے...
پرتگالی فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو اوران کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز 10 سال کے تعلق کے بعد باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کی۔ جارجینا نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے...
ایک شخص کا اپنی شادی کی انگوٹھی دریا میں کھونا بظاہر ناقابل واپسی لمحہ لگ رہا تھا لیکن مقامی اسکوبا ڈائیورز کی مہارت اور جذبے نے اسے ایک ناقابل فراموش کہانی میں بدل دیا۔ یہ بھی پڑھیں: روبوٹس کو کھا کر طاقت بڑھانے والا نیا روبوٹ، کہیں اس کا اگلا شکار انسان تو نہیں؟ اینٹ کرکر برطانیہ میں بیڈفورڈ کے دریا گریٹ اووز کے کنارے پیڈل بورڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک اس وقت پریشان ہو گئے جب ان کی قیمتی شادی کی انگوٹھی پانی میں گر گئی۔ انہوں نے خود بھی ڈبکی لگا کر نیچے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن پانی کی گہرائی اور مٹیالے پن نے تلاش کو ناممکن بنا دیا۔ اینٹ نے کہا کہ میں نے نیچے...
غوطہ خور نے ٹیکساس میں واقع ایک جھیل کے تہہ سے خاتون کے کھو جانے والے ہیرے کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک او لین لائن پیج نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کا بیٹا ٹیکساس کے سانی بیچ کے علاقے میں سیر کے لیے گئے تھے جب ان کی ہیرے کی قیمتی اور پرانی انگوٹھی جھیل میں گر گئی، یہ انگوٹھی 1910 میں بنائی گئی تھی۔ انگوٹھی جھیل میں گرنے کے بعد نے خاتون نے ایک پیشہ ور غوطہ خور سے مدد طلب کی۔ یہ بھی پڑھیے: ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی کروڑوں میں نیلام غوطہ خور کا کہنا تھا کہ تیز ہوا کے باعث پانی میں ہلچل تھی، جس سے...
مسوری کے ایک شخص کو اپنے باغ کی دیکھ بھال کے دوران کسی شخص کی سنہ 1981 میں کھوجانے والی انگوٹھی مل گئی۔ نیل لینس ڈاؤن نے کہاکہ وہ راک پورٹ کے قریب اپنے باغ میں کام کررہا تھا جب اس نے مٹی و کچرے کے ڈھیر میں ایک چمکتی ہوئی چیز دیکھی جسے صاف کرنے کے بعد پتا چلا کہ یہ تو سنہ 1978 کی اوماہا نارتھ ویسٹ ہائی اسکول کے کسی طالبعلم کی ہے۔ اس انگوٹھی پر اسکول و تاریخ کے علاوہ اس شخص کا نام ’کیری کروکر‘بھی لکھا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں جرمنی میں قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز، معاملہ کیا ہے؟ نیل نے کہاکہ یہ ایک عجیب بات ہے کہ وہ انگوٹھی اوہاما سے تقریباً...
معروف گلوکار میکا سنگھ نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی محبت کو یاد کرتے ہوئے دو دلچسپ قصے سنائے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کو ایک انگوٹھی تحفے میں دی تھی۔ جس پر شاہ رخ خان نے بہت محبت کا اظہار کیا اور میرا تحفہ قبول کرلیا لیکن اگلے روز مجھے کال کی اور کہا کہ پاجی یہ تو 50 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی سوا کروڑ سے زائد) کی ہے۔ میکا سنگھ کے بقول شاہ رخ خان نے اصرار کیا کہ اتنا مہنگا تحفہ مناسب نہیں۔ آپ یہ انگوٹھی واپس لے لیں لیکن میں نے کہا کہ میں آپ کا بڑا مداح ہوں اور آپ سے محبت...
بھارتی اداکارہ اور آئٹم نمبر گرل راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے دبئی میں ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے جس میں راکھی ساونت ہیرے کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور پیچیدہ محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں۔ دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ A post shared by...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری 2025)پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی، یہ انگوٹھی ایک دوست کی جانب سے دوست کیلئے ہے ایک تحفہ ہے،دودی خان نے راکھی ساونت کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے دوست رہیں گے،راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات نے آج کل سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی ہوئی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی اور...
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اور پاکستانی ماڈل ڈوڈی خان نے اپنے تعلقات کی حقیقت بتادی۔راکھی ساونت اور ڈوڈی خان کی شادی کی خبریں کئی روز سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، ڈوڈی خان نے ایک ویڈیو کے ذریعے راکھی ساونت کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد راکھی پاکستان کی بہو بننے کیلئے تیار ہوگئی تھیں۔تاہم سوشل میڈیا پر کافی تنقید کے بعد ڈوڈی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا اور ان کیلئے پاکستانی لڑکا ڈھونڈنے کا بھی کہا تھا۔اس دوران مفتی قوی نے بھی راکھی کو شادی کی پیشکش کی جسے راکھی نے مسترد کردیا۔ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ ڈوڈی خان...
پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے لیے ہیرے کی انگوٹھی خرید لی۔ دودی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دودی خان نے بتایا کہ میں نے راکھی ساونت کے لیے 18 لاکھ روپے کی اصلی ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔ دودی خان نے کہا کہ میں آج کل سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز دیکھ رہا ہوں، بہت سے افراد راکھی ساونت کو مہنگے تحائف دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، وہ لوگ محض باتیں بنا رہے ہیں۔راکھی ساونت نےبھی دودی خان کی اس ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے،ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ نے سرخ دل کے ایموجیز کا استعمال...