منگنی کی انگوٹھی کیلئے پتھرڈھونڈنے والی خاتون کو قسمت کا انمول تحفہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
امریکا کی ریاست آرکنساس کے “کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک” میں ایک خاتون کو ایسا خزانہ مل گیا جس کی وہ صرف امید ہی رکھ سکتی تھیں۔ نیویارک شہر کے مین ہیٹن کی 31 سالہ رہائشی میشیر فاکس نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کے لیے قیمتی پتھر خود تلاش کرنے کا خواب دو سال پہلے دیکھا تھا — اور اس خواب کی تعبیر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پا لی۔
میشیر نے اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔ وہ چاہتی تھیں کہ یہ انگوٹھی صرف خوبصورت نہ ہو، بلکہ اس میں محنت اور یادیں بھی جڑی ہوں۔ ان کے منگیتر نے بھی ان کے اس منفرد فیصلے کی حمایت کی اور دونوں نے اس سفر کا آغاز کیا۔
اپنی تحقیق کے دوران میشیر کو معلوم ہوا کہ دنیا میں ایک ہی جگہ ایسی ہے جہاں عام لوگ خود جا کر ہیرا تلاش کر سکتے ہیں — اور وہ تھی آرکنساس میں واقع “کریٹر آف ڈائمنڈز” پارک۔ میشیر 8 جولائی کو پارک پہنچیں اور روز کئی گھنٹے قیمتی پتھروں کی تلاش میں صرف کرنے لگیں۔
آخرکار، 29 جولائی کو، اپنے قیام کے آخری دن، ان کی محنت رنگ لے آئی — اور انہیں 2.
میشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دی کی تیاریاں بعض اوقات مہنگی پڑ جاتی ہیں، لیکن اگر آپ محنت اور نیت سے کچھ کرنا چاہیں تو وہ ممکن ہو جاتا ہے۔ یہ ہیرا میری زندگی کا خاص تحفہ ہے — کیونکہ یہ میں نے خود تلاش کیا ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف ان کے لیے خوشی کا باعث ہے، بلکہ ان تمام افراد کے لیے بھی ایک مثال ہے جو اپنی زندگی کے اہم لمحات کو خاص اور بامعنی بنانا چاہتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کا جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کیلئے اپنی جماعت سے ووٹ دینے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کے لیے اپنی پارٹی کے اراکین کانگریس سے ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ڈیموکریٹ دھوکے سے آگے بڑھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ مجرم مبینہ طور پر خودکشی کر چکے تاہم اِن کی دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنسی ہراسانی جیسے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین کے کئی برسوں تک دوست رہے، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ 2004ء میں اِن کے ایپسٹین سے اختلافات ہو گئے تھے۔
اب حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا نام بھی ایپسٹین فائلز میں آیا ہے، جیفری ایپسٹین نے بانیٔ پی ٹی آئی کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔