زمین کی سطح پر پڑا قیمتی ہیرا امریکی خاتون کی زندگی بدل گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
امریکی ریاست آرکنساس کے کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک میں ایک امریکی خاتون نے 2.3 قیراط کا سفید ہیرا تلاش کر لیا، جسے وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی میں جڑوائیں گی۔
میٹروپولیٹن نیو یارک کی رہائشی 31 سالہ مِشیر فاکس نے 2 سال قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود تلاش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پیسے سے مسائل حل کرنا ایک علامتی بات ہے، مگر کبھی پیسہ ختم بھی ہوجاتا ہے، اس لیے محنت سے مسائل حل کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ ان کے ساتھی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی اور اتفاق کیا کہ جب تک وہ ہیرا نہ ڈھونڈ لیں، انتظار کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غوطہ خور نے جھیل میں کھو جانے والی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی
تحقیق کے بعد فاکس کو معلوم ہوا کہ دنیا میں واحد جگہ جہاں عام لوگ ہیرا تلاش کر سکتے ہیں، وہ امریکی ریاست آرکنساس کا یہ پارک ہے۔ انہوں نے 8 جولائی سے شروع ہونے والا 3 ہفتوں کا سفر پلان کیا اور روزانہ گھنٹوں تلاش کرتی رہیں۔ مگر 29 جولائی، یعنی اپنے آخری دن، انہوں نے پارک کے 37.
ابتدائی طور پر انہوں نے سمجھا کہ یہ مکڑی کے جال پر پڑی شبنم کی بوندوں پر سورج کی کرنوں کی چمک ہے، مگر جب جوتے سے ہلایا تو اندازہ ہوا کہ یہ کوئی ٹھوس چیز ہے۔ انہوں نے فوری طور پر ڈائمنڈ ڈسکوری سینٹر پہنچ کر تصدیق کرائی، جہاں ماہرین نے بتایا کہ یہ 2.3 قیراط کا ’کلر لیس‘ ہیرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 44 سال قبل کھوئی انگوٹھی میلوں دور ایک باغ میں کیسے ملی؟
ہیرا ملنے پر فاکس جذباتی ہو گئیں، گھٹنوں کے بل بیٹھ کر رو پڑیں اور پھر ہنسنے لگیں۔ انہوں نے اس ہیرے کو ’فاکس-بالو ڈائمنڈ‘ کا نام دیا، جو ان کے اور ان کے شریک حیات کے خاندانی ناموں کا امتزاج ہے۔
پارک کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ وےمن کاکس کے مطابق، ’یہ کہانی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ چاہے آپ کتنی بھی محنت کریں، ہیرا تلاش کرنے میں صحیح وقت اور صحیح جگہ پر ہونا بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہفتوں کی محنت کے بعد محترمہ فاکس نے اپنا ہیرا زمین کی سطح پر ہی پڑا ہوا پایا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک we news آرکنساس امریکا انگوٹھی شادی مِشیر فاکس منگنی ہیراذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا انگوٹھی م شیر فاکس ہیرا انہوں نے تلاش کر
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا یا جا چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جائے۔