سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے پہلی بار اپنے نایاب کینسر کی علامات اور علاج کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیماری کی بروقت تشخیص اور احتیاطی ٹیسٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

گزشتہ دنوں اریج فاطمہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں کوریوکارسینوما نامی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، یہ ایک نایاب قسم کا کینسر ہے جو مولر حمل کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔

حال ہی میں اریج فاطمہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی، جس میں بتایا کہ پہلی ویڈیو انہوں نے اس وقت بنائی تھی جب وہ کینسر سے تقریباً صحت یاب ہو چکی تھیں۔

ان کے مطابق ویڈیو کے بعد بہت سے لوگوں نے ان سے رابطہ کیا، نیک تمنائیں اور دعائیں دیں، جن میں شوبز سے وابستہ افراد، خاندان کے افراد، دوست اور مداح شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں، اس دوران کینسر کے حوالے سے انہیں بہت سے سوالات بھی موصول ہوئے، جن میں سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ وہ اپنے کینسر کی علامات اور علاج کے بارے میں بتائیں۔

اداکارہ کے مطابق مولر حمل حمل کی سب سے نایاب قسم ہے، جو دس ہزار میں سے ایک کیس میں ہوتا ہے، کوریوکارسینوما بھی بہت نایاب ہے، جو پچاس ہزار میں ایک کیس میں ہوتا ہے اور اسے ابتدائی مرحلے میں تشخیص کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اریج فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان میں اس کینسر کی بروقت تشخیص ہو گئی، ان کی علامات میں خون بہنا، ٹھوڑی پر دانے اور متلی شامل تھی، لیکن سب سے زیادہ مدد ان کی اندرونی حس نے کی، کیونکہ انہیں فطری طور پر محسوس ہو رہا تھا کہ جسم میں کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی بھی شخص یہ محسوس کرے کہ اس کے جسم میں کچھ غیر متوقع ہو رہا ہے تو اسے لازماً اپنا چیک اپ کروانا چاہیے۔

انہوں نے چند ٹیسٹ کے نام بھی بتائے، جیسے سال میں ایک مرتبہ خون کے ٹیسٹ کروانا، خواتین کے لیے پیپ سمیئر ٹیسٹ لازمی قرار دیا اور 50 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو میموگرام کروانے کا مشورہ دیا، کیونکہ موجودہ دور میں بریسٹ کینسر تیزی سے عام ہو رہا ہے۔

علاج کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ہسٹریکٹومی کروائی، اس کے باوجود انہیں کیموتھراپی کے لیے بھیجا گیا، کیونکہ یہ ایک جارحانہ کینسر ہے جو جسم کے دیگر اعضا کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، جیسے جگر، گردے اور دماغ اور انسان تیزی سے موت کے قریب پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چار مختلف اقسام کی کیموتھراپیز بھی کروائیں، جون کے آخر میں ان کا علاج مکمل ہوا، اس تمام عرصے کے دوران ان کی فیملی نے ان کا بہت خیال رکھا اور اب انہیں کینسر فری قرار دیا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے ان کا خون ٹیسٹ ہر ہفتے ہوتا تھا، لیکن اب ہر مہینے ہوگا اور یہ سلسلہ اگلے دس سال تک جاری رہے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کینسر کے خلیات دوبارہ ان کے جسم میں پیدا نہ ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر مہینے ٹیسٹ کے وقت ان پر ذہنی دباؤ ہوتا ہے، لیکن یہ اب ان کی زندگی کا حصہ ہے۔

اریج فاطمہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، زندگی میں کچھ بھی انسان کی مرضی سے نہیں ہوتا، اسی لیے سب سے درخواست ہے کہ زندگی کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنا خیال رکھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اریج فاطمہ نے کی علامات کینسر کی بتایا کہ انہوں نے ہوتا ہے ہو رہا تھا کہ

پڑھیں:

لاہور میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔

(جاری ہے)

بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا، والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا، دو بچے تاحال زیر علاج ہیں، پولیس نے ایان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آئیں گے، متاثرہ فیملی کے گھر سے سمپل لے لئے، رپورٹ کے بعد معاملہ واضح ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر
  • ٹوبہ ٹیک سنگھ : کرنٹ لگنے سے دو بہنیں جاں بحق
  • خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا، نایاب طبی کیس پرڈاکٹرزحیران
  • 2024 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0 کے تحت تین سال میں 33 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
  • لاہور میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک
  • چھاتی کے سرطان کے علاج کی سہولیات بڑھانے کی ضرورت ،آصفہ بھٹو
  • چھاتی کے کینسر سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، خاتون اول
  • ٹینس کوئین مونیکا سیلیس کو نایاب بیماری کا سامنا
  • سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری