’ایران کا ٹرانزٹ روٹس تک رسائی کے معاملے پر شدید حساس رویہ‘
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی بلا تعطل ٹرانزٹ روٹس تک رسائی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے بتایا کہ انہوں نے آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ اور روسی وزارت خارجہ کے قفقاز امور کے خصوصی ایلچی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری
انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی امور پر بات ہوئی، خاص طور پر قفقاز خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے ہمسایہ ممالک کے درمیان امن و استحکام کے قیام کی حمایت کرتا ہے، لیکن ساتھ ہی خطے کے جیوپولیٹیکل استحکام اور قومی مفادات کے تحفظ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اور کسی بھی ایسے منصوبے یا پروجیکٹ پر خاص حساسیت دکھائے گا جو ہمارے ملک کی روٹس تک رسائی یا مفادات کے حصول کو محدود کرے۔
اپنے آرمینی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں عراقچی نے ایک امریکی ثالثی معاہدے پر ردعمل دیا، جس کے تحت آذربائیجان اور نخجوان کو جوڑنے والا ایک راہداری قائم کی جائے گی اور جنوبی آرمینیا میں اس روٹ کے لیے امریکا کو 99 سال کا ترقیاتی لیز دیا جائے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کے نتیجے میں بننے والی نئی ٹرانسپورٹ راہداری ایران کی دیگر ٹرانزٹ روٹس تک رسائی کو کسی صورت محدود نہیں کرنی چاہیے۔
عراقچی نے اپنے آرمینی ہم منصب سے کہا کہ کسی بھی راہداری کے قیام کا معاہدہ یا منصوبہ خطے کے ممالک میں استحکام اور سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روٹس تک رسائی عراقچی نے انہوں نے
پڑھیں:
وزیرِ خارجہ سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور کی ملاقات
تصویر:سوشل میڈیاایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات 13ویں پاک ایران سیاسی مشاورتی اجلاس سے قبل ہوئی، جس میں سیاسی مشاورت کے ایجنڈے کی تیاریوں سمیت دوطرفہ امور، علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 13واں پاک ایران سیاسی مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کر رہی ہیں جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی کے سپرد ہے۔