چند لوگ 14 اگست کو ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور:
وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان کے علاقے شامیلات میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمشید مہمند کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد، قربانیوں اور موجودہ حالات میں قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانا ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ ہم نہ صرف اپنے ہیروز کو یاد رکھیں بلکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔
امیر مقام نے رواں برس کی تقریبات کو ایک خاص جذبے سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کا جشن اس مرتبہ اس لیے زیادہ پرجوش ہے کیونکہ حال ہی میں "معرکہ حق” کے دوران پاکستان نے اپنے دیرینہ دشمن بھارت کو چند گھنٹوں میں شکست دے کر دنیا کو حیران کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کارنامے کے بعد پاکستان کا عالمی امیج بلند ہوا ہے اور سبز پاسپورٹ کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ بھارت آبادی، معیشت اور دفاع میں بڑی طاقت ہونے کے باوجود پاکستانی قوم کے جذبے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے اپنی بارڈر پر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے جوانوں کا عزم و حوصلہ دیکھا اور یہ جذبہ کسی بھی قیمت پر خریدا نہیں جا سکتا۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمیشہ پاکستانیت کا مظاہرہ کیا ہے، ریفرنڈم میں پاکستان کا ساتھ دیا، کشمیر کی جنگوں میں حصہ لیا اور قربانیاں پیش کیں۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر بظاہر بھارت اور مودی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں کیونکہ وہ قوم کو یکجا کرنے کے بجائے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی کسی ایک فرد یا پارٹی کی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کی کامیابی ہے اور اس کا جشن سب کو مل کر منانا چاہیے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں
پڑھیں:
کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ قائم دائم رہے گا،امیر مقام
وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ قائم دائم رہے گا اور تاقیامت رہے گا ، کشمیریوں کا پیار ومحبت میرے لیے میرا اثاثہ ہے شاہ غلام قادر کی محنت کی بدولت مسلم لیگ ن آج زندہ ہے اور لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے،کشمیریوں کی محبت پاکستان اور مسلم لیگ ن سے ہے انہوں نےکہا کہ کشمیریوں کے مفاد اور پاکستان کے مفاد میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم آزادی جوش و خروش سے منا رہے ہیں ہماری ایک آواز کی بدولت افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو شکست دی اس جنگ میں کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان طاقت بن کر ابھرا ہے بھارت کا غرور ہماری افوج نے خاک میں ملا دیا اور پاکستان کا وقار بلندیوں کو چھونے لگا۔تقریب کا اہتمام ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ملک ذوالفقار علی نے کیا تھا۔ انہوں نےکہا کہ جنگ کے دوران کشمیریوں کا جذبہ قابل دید رہا اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں نے پاکستان کی کامیابی پر جشن منایا مظلوم کشمیریوں پر بھارت بدترین ظلم کر رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے پیار کا رشتہ مضبوط ہو رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کی ہیں ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نےکہا کہ جب تک ایک ایک پاکستانی زندہ ہے کشمیریوں کو ان کو آزادی حق مل کر رہے گا پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کی آزادی کی آواز بلند کرتا رہے گا. آپ آنے والے الیکشن میں گھر گھر جا کر کمپین کریں اور میاں محمد نواز شریف کی تعمیر و ترقی اور خوشحال کشمیر کا پیغام پہنچائیں. صدر مسلم لیگ ن ممبر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ راج محل نے ثابت کیا ہے کہ راج محل مسلم لیگ ن کا محور و مرکز ثابت ہوگا حالیہ پاک بھارت جنگ میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو دوران بھارت کو شکست ہوئی مسلم لیگ کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے میاں محمد نواز شریف کے دور میں پاکستان اٹیمی طاقت بنا مسلم لیگ ن نے افواج پاکستان کا بھارت کو شکست دینے میں افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو آج امریکہ مہمان بنانے پر مجبور ہوا اور پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا خیبر پختون خواہ کے اکابرین نے 1947 کو اس خطہ کو آزاد کرانے میں کشمیریوں کا ساتھ دیا اس خطہ کو آزاد کرانے میں ہمارے اسلاف نے قربانیاں دی آج اس خطہ میں ہمارے پاس بہترین حکومتی ڈھانچہ موجود ہے کوئی بھی پاکستان سے ہمارا رشتہ کمزور نہیں کر سکتا انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن بنانے میں ملک ذوالفقار کا بنیادی کردار ہے راجہ محل کی پسماندگی مسلم لیگ ن دور کرے گی آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے پیپلز پارٹی کے پاس امیدوار ہی نہیں ہیں مسلم لیگ ن مہاجرین کی 11 سیٹیں جیتے گی. سابق وزیر ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ ملک ذوالفقار نے راج محل کے لوگوں کے دل کے اندر مقام بنا لیا ہے 14 اگست یوم آزادی قریب ہے ہم کشمیریوں نے 19 جولائی کو پاکستان سے وابستگی کا عہد کر دیا تھا جس پر ہم قائم ہیں اور کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا آنے والا وقت روشن ہے سابق وزیر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ شاہین نواز کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ ڈائریکٹ ممبر ضلع کونسل بنی اگست کا مہینہ ہمارے لیے خوشیوں کا مہینہ ہے کشمیریوں کا ایمان پاکستان سے جڑا ہے پاکستان سے ہمارا خون کا رشتہ ہے اور یہ رشتہ بنیان المرصوص ہے انہوں نےکہا کہ 7 مئی سے 10 مئی تک افواج پاکستان نے جنگ جیت کر پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کر دیا جس پر پاکستانی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے ملک ذوالفقار راج محل کے اندر ناقابل شکست قوت بن چکا ہے ۔وفاقی وزیر کی آمد پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگائے۔وفاقی وزیر کے ہمراہ سابق ایم پی اے جمشید مہمند اور سابق ایم پی اے فضل اللہ بھی تھے۔ جبکہ اس موقع پر ممبر اسمبلی صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر،سابق وزیر راجہ مشتاق احمد منہاس سابق وزیر چوہدری رخسار،سابق وزیر ڈاکٹر نجیب نقی،سابق وزیر مسعود خالد، ممبر کشمیر کونسل مالک محمد حنیف، ڈی جی ملک ذوالفقار، ،وائس چئیرمین ضلع کونسل کوٹلی سردار عمیر نعیم خان ایڈووکیٹ، صدر مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی راجہ ادریس،سردار اسامہ زاہد،امیدوار اسمنلی محسن عزیز، ملک اتفاق،کونسلر ملک عاشق نکیالوی،ممبر ضلع کونسل شائین نواز ملک، فرحان اعظم ،محسن کمال ایڈووکیٹ،سردار یوسف نسیم، سردار طاہر محمود ایڈووکیٹ،یاسر منشاء،منبر ضلع کونسل چوہدری محمد آصف جان،چوہدری ظہیر گجر ایڈووکیٹ، ملک امتیاز، رہنما مسلم لیگ ن راجہ گلفراز، رہنما مسلم لیگ ن حافظ اورنگزیب،سابق چئیرمین ملک الیاس، بھی موجود تھے
Post Views: 1