دریا کی گہرائیوں میں جاچھپنے والی شادی کی انگوٹھی محض 10 منٹ میں کیسے واپس مل گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ایک شخص کا اپنی شادی کی انگوٹھی دریا میں کھونا بظاہر ناقابل واپسی لمحہ لگ رہا تھا لیکن مقامی اسکوبا ڈائیورز کی مہارت اور جذبے نے اسے ایک ناقابل فراموش کہانی میں بدل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: روبوٹس کو کھا کر طاقت بڑھانے والا نیا روبوٹ، کہیں اس کا اگلا شکار انسان تو نہیں؟
اینٹ کرکر برطانیہ میں بیڈفورڈ کے دریا گریٹ اووز کے کنارے پیڈل بورڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک اس وقت پریشان ہو گئے جب ان کی قیمتی شادی کی انگوٹھی پانی میں گر گئی۔ انہوں نے خود بھی ڈبکی لگا کر نیچے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن پانی کی گہرائی اور مٹیالے پن نے تلاش کو ناممکن بنا دیا۔
اینٹ نے کہا کہ میں نے نیچے جانے کی کوشش کی لیکن 2 سے 3 میٹر نیچے جاتے ہی سانس کا دباؤ بڑھنے لگا اور کچھ نظر بھی نہیں آ رہا تھا، اس لیے واپس آنا پڑا۔
مزید پڑھیے: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟
مایوسی کے عالم میں انہوں نے مقامی اسکوبا ڈائیونگ ٹیم بیڈفورڈ اسکوبا ڈائیورز سے رابطہ کیا جو ہفتہ کی صبح فوراً ان کی مدد کے لیے تیار ہو گئی۔ ٹیم نے مکمل تیاری کے ساتھ دریا میں تلاش شروع کی، اور صرف 10 منٹ بعد ڈائیور بیکس مارٹن نے پانی کی تہہ سے وہی انگوٹھی نکال لی۔
اس لمحے کی خوشی بیان کرتے ہوئے اینٹ کرکر نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ انگوٹھی واقعی مل گئی ہے۔ میں اتنا خوش ہوا کہ میں نے ان سب کو گیلی حالت میں ہی گلے لگا لیا۔
انہوں نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ بیکس، ٹونی اور ٹریسی کا دل سے شکریہ جنہوں نے میری شادی کی انگوٹھی واپس لا کر میری زندگی کا اہم ترین شے مجھے واپس دلوادی۔
مزید پڑھیں: دنیا میں ساحل سے محروم ملک کتنے، ایسے ترقی پذیر ممالک کے لیے اقوام متحدہ کیا کر رہی ہے؟
یہ واقعہ نہ صرف انسانی ہمدردی اور رضاکارانہ جذبے کی مثال ہے بلکہ یہ یاد دہانی بھی ہے کہ کچھ چیزیں خواہ وہ چھوٹی ہوں یا بڑی اور پانی کی گہرایوں میں ہی کیوں نہ جاچھپی ہوں اگر جذبہ تو انہیں واپس پایا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکوبا ڈائیونگ برطانیہ شادی کی انگوٹھی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکوبا ڈائیونگ برطانیہ شادی کی انگوٹھی شادی کی انگوٹھی
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔