44 سال قبل کھوئی انگوٹھی میلوں دور ایک باغ میں کیسے ملی؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
مسوری کے ایک شخص کو اپنے باغ کی دیکھ بھال کے دوران کسی شخص کی سنہ 1981 میں کھوجانے والی انگوٹھی مل گئی۔
نیل لینس ڈاؤن نے کہاکہ وہ راک پورٹ کے قریب اپنے باغ میں کام کررہا تھا جب اس نے مٹی و کچرے کے ڈھیر میں ایک چمکتی ہوئی چیز دیکھی جسے صاف کرنے کے بعد پتا چلا کہ یہ تو سنہ 1978 کی اوماہا نارتھ ویسٹ ہائی اسکول کے کسی طالبعلم کی ہے۔ اس انگوٹھی پر اسکول و تاریخ کے علاوہ اس شخص کا نام ’کیری کروکر‘بھی لکھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں جرمنی میں قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز، معاملہ کیا ہے؟
نیل نے کہاکہ یہ ایک عجیب بات ہے کہ وہ انگوٹھی اوہاما سے تقریباً 70 میل دور مسوری کے راک پورٹ میں واقع ان کے باغ میں کیسے پہنچ گئی۔
انہوں نے کہاکہ مجھے کوئی انعام نہیں چاہیے میں تو بس صرف یہ جان کر اطمینان چاہتا ہوں کہ انگوٹھی کے مالک نے اپنی انگوٹھی میرے باغ میں کیسے کھوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ مجھے یہ انگوٹھی اس کے اصل مالک کو لوٹا کر بے حد خوشی ہوگی۔
اوماہا نارتھ ویسٹ فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پر انگوٹھی کے مالک کیری کروکر کی تلاش کا آغاز کیا لیکن انہیں آن لائن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ تاہم کیری کروکر ایک ٹی وی نیوز رپورٹ میں اپنی انگوٹھی کے بارے میں جان کر نیل تک پہنچ گیا۔
کیری کروکر اب فلوریڈا میں رہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ انگوٹھی سنہ 1981 کے آس پاس غائب ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پتا نہیں ہے کہ یہ مجھ سے کیسے دور ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ انہیں کوئی آئیڈیا نہیں کہ وہ انگوٹھی کہیں رکھ کر بھول گئے تھے یا کسی نے اس کو چرالیا تھا۔
کیری کروکر نے کہاکہ وہ کبھی بھی راک پورٹ نہیں گئے، ہاں لیکن ان کے خاندان کے افراد انگوٹھی کھونے کے موقعے پر اوماہا میں پھولوں اور گملوں کی دکان چلاتے تھے اور وہ بھی وہاں جایا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں چین کے اسنو گاؤں میں جعلی برفباری نے سیاحوں کو ناراض کردیا
انہوں نے مزید کہاکہ اس لیے ہو سکتا ہے کہ انگوٹھی گملے یا مٹی میں گر گئی ہو اور وہاں سے کسی طرح راک پورٹ پہنچ کر نیل کے باغ جا پہنچی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انگوٹھی انگوٹھی مل گئی باغ فلوریڈا کیری کروکر مسوری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگوٹھی انگوٹھی مل گئی کیری کروکر وی نیوز کیری کروکر انہوں نے نے کہاکہ راک پورٹ
پڑھیں:
پی ایس ایل 9: امپائر علیم ڈار کو اضافی فیس کیسے ملی؟ آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشاف
کراچی:پی سی بی کی آڈٹ رپورٹ میں امپائر علیم ڈار کو دگنی فیس پر سوال اٹھا دیا گیا، انہیں پی ایس ایل 9 میں 2 کے بجائے 4 ہزار ڈالر فی میچ ادائیگی کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں درج ہے کہ میچ فیس کی مد میں امپائر علیم ڈار کو 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی اضافی ادائیگی ہوئی، نوٹ شیٹ نمبر ’’ PCB-DCOP-24-1848 ادائیگی برائے میچ آفیشلز پی ایس ایل 9، 2024‘‘کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی امپائرز و میچ ریفریز کا پی ایس ایل میچز کے لیے تقرر کیا۔
پی سی بی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر کے لیے فیس 2 ہزار ڈالر فی میچ مقرر ہے، البتہ علیم ڈار کو دگنی رقم 4 ہزار ڈالر فی میچ دی گئی، اس کی منظوری سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے دی تھی، اضافی ادائیگی کے نتیجے میں بورڈ کے بجٹ پر 14 ہزار ڈالر کا مالی بوجھ آیا۔
چیئرمین کنٹیجنسی فنڈ سے 15 ملین روپے لیے گئے، بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 9 کے دوران علیم ڈار کو میچ آفیشل فیس کی مد میں28 ہزار ڈالر کی ادائیگی ہوئی، انھیں چار ہزار ڈالر فی میچ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر کی فیس کے مطابق دیے گئے، حقیقت میں وہ پی ایس ایل 9 کے وقت اس پینل میں شامل ہی نہیں تھے ، بطور پی سی بی انٹرنیشنل پینل امپائر ان کی مقررہ فیس 2 ہزار ڈالر فی میچ بنتی تھی، یوں علیم ڈالر کو 14 ہزار ڈالر (تقریبا 38 لاکھ 50 ہزار روپے) زائد ادا کیے گئے جو ان کے حق سے تجاوز ہے۔
آڈٹ کی رائے میں یہ زائد ادائیگی نہ صرف وصول کنندہ کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے مترادف تھی بلکہ اس سے پی سی بی اور فرنچائزز کو مالی نقصان بھی ہوا۔ مینجمنٹ نے اس کا جواب یہ دیا کہ علیم ڈار آئی سی سی پی سی بی انٹرنیشنل پینل کے امپائر تھے، انھوں نے درخواست کی تھی کہ پی ایس ایل میچز کی فیس آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرز کے برابر دی جائے، اسے اس وقت کے چیئرمین نے منظور کر لیا تھا، رپورٹ کے مطابق اس جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ مینجمنٹ نے آڈٹ کے مشاہدے کو تسلیم کر لیا۔