2025-06-23@12:29:35 GMT
تلاش کی گنتی: 745

«کیری کروکر»:

    ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا۔  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔  ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم...
    آبنائے ہرمز کی بندش روکنے کے لیے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی متوقع بندش روکنے کے لیے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز تیل کی ترسیل کا اہم تجارتی راستہ ہے، اسے بند کرنا معاشی خود کشی کے مترادف ہوگا۔ مارکو روبیو نے کہا دنیا کی ایک چوتھائی تیل و گیس ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے، چین ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے روکنے میں مدد کرے، ایران آبنائے ہرمز بند کرتا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن و وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (سٹیوٹا) کے گریڈ 19 کے افسر سلطان احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ان کی تنخواہ بند کرنے سے روک دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سلطان احمد کو گزشتہ برس ترقی دی گئی تھی تاہم اب انہیں کندھکوٹ تبادلے کا سامنا ہے جبکہ کراچی میں گریڈ 19 کی تین خالی آسامیاں موجود ہیں جن میں سے کسی ایک پر تعیناتی ممکن ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ درخواست گزار کی ریٹائرمنٹ میں صرف ڈیڑھ سال باقی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے صدارتی ترجمان مجید فراہانی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ چاہیں تو صرف ایک فون کال کے ذریعے جنگ روک سکتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ایران کے صدارتی ترجمان مجید فراہانی کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی قیادت کو ایران پر حملے روکنے کا حکم دیں تو ایران کے ساتھ سفارت کاری بہ آسانی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران سویلین مکالمے پر یقین رکھتا ہے، یہ براہِ راست ہو یا بالواسطہ، اہم بات یہ ہے کہ بات چیت ہو، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ صرف ایک فون کال کے ذریعے جنگ روک سکتے ہیں، بس اسرائیلیوں کو کال کردیں۔انہوں نے ایران کے...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کردیا جس کے تحت شناختی نظام کو جدید، جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا کے اقدامات کے مطابق ب فارم بنوانے کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا، 3 سال تک کے بچوں کے لیے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی اور آئرس اسکین بھی لیا جائے گا۔ ترامیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 سے 18 سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرس اسکین لازمی ہوں گے، ہر بچے...
    تہران(انٹرنیشنل‌ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کی طرف سے غیرمشروط طور پر جارحیت روکنے کو جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو ایکس اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن اور سکون کی خواہش کی ہے، لیکن موجودہ حالات میں جنگ کے خاتمے کا واحد طریقہ غیرمشروط طور پر جنگ بندی ہے اور دشمن کے حملوں کے مستقل خاتمے کے لیے ناقابلِ شکست ضمانتیں درکار ہیں۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکا نہ گیا تو ایران زیادہ سے زیادہ سخت جواب دے گا جس سے حملہ آور کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کی طرف سے غیرمشروط طور پر جارحیت روکنے کو جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو ایکس اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن اور سکون کی خواہش کی ہے، لیکن موجودہ حالات میں جنگ کے خاتمے کا واحد طریقہ غیرمشروط طور پر جنگ بندی ہے اور دشمن کے حملوں کے مستقل خاتمے کے لیے ناقابلِ شکست ضمانتیں درکار ہیں۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکا نہ گیا تو ایران زیادہ سے زیادہ سخت جواب دے گا جس سے حملہ آور کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو خطہ کبھی...
    چین میں ایک نیشنل پارک کو ’وائلڈ مین‘ (چینی دیومالائی مخلوق) کی نوکری کا اشتہار دینے کے بعد 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔ جاری کیے گئے اشتہار میں مشہور دیو مالائی مخلوق کی نقل کرتے ہوئے شینونگجیا نیشنل پارک میں گھومنے کے لیے 500 یوان (69.60 ڈالر) روزانہ کی پیش کش کی گئی ہے۔ چائنا ڈیلی کے مطابق منتظمین اس نوکری میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی تلاش کے لیے شارٹ ویڈیو پلیٹ فارمز پر فین گروپس کا استعمال کر رہے ہیں۔ اب تک انہوں نے 20 سے زیادہ فین گروپس بنا دیے اور ہر گروپ میں 500 ممبر شامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ 10 ہزار کے قریب افراد اس نوکری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم،...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلئے کریک ڈاون کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلئے کریک ڈاون کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اور آفتاب جہاگیر کی درخواستیں ایف آئی اے کے جواب کے بعد نمٹادیں۔ ہائیکورٹ میں  بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر کے بیٹے عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دونوں درخواستوں کا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی کے جواب کے بعد دونوں دررخواستیں نمٹادیں۔
    معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس دفاعی انٹرسیپٹر میزائلز، خصوصاً ایرو سسٹم (Arrow Interceptors) کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، جس سے اسے ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم امریکی عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو کئی ماہ سے اس مسئلے کا علم ہے، اور اسی لیے امریکہ نے اسرائیل کی زمینی، فضائی اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ وہ اسلحے اور گولہ بارود سے متعلق معاملات پر تبصرہ نہیں کرے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹر میزائلز...
    پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) مالی بحران کا شکار ہوگیا۔ پی بی ایس اے نے حکومت پاکستان سے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مالی بحران اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مستقبل کے ایونٹس میں شرکت مشکل ہے۔ پی بی ایس اے نے بتایا کہ رواں ماہ میں سری لنکا میں ایشین ٹیم اینڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ اور آئندہ ماہ ماریشس میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شرکت مشکل ہے جب کہ اگست میں چین میں ہونیوالے ورلڈ گیمز میں بھی فنڈز کی کمی کی وجہ سے شرکت مشکل لگ رہی ہے۔ پی بی ایس اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2024 کے بعد سے پی بی...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل سے روک دیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اپنے دلائل مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل پر شاید جواب الجواب دینا پڑے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل کے بعد دلائل دیں۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1955 میں پاکستان کے گورنر جنرل کے آرڈر سے مغربی پاکستان کو ون یونٹ بنایا گیا۔ اس وقت...
    ---فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوئی ہے، پراسیکیوشن کے دلائل سن کر ہنسی روکنا مشکل تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میری بہنیں اڈیالہ گئی ہیں، مجھے تو جانے ہی نہیں دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمان پارک کے گھر کی ساری سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جھوٹی گواہی والوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے، میں وکلاء سے اپیل کرتی ہوں کہ حق اور سچ کا ساتھ دیں۔
    انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار ریاست کی حیثیت سے ایران کو اپنی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کا دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںاسرائیلی جارحیت کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات نہ صرف عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں بلکہ یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف ایئر شو میں اسرائیلی دفاعی صنعت کی نمائشوں کو سیاہ پردوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے، کیونکہ وہ مبینہ طور پر جارحانہ ہتھیاروں کو نمائش سے ہٹانے کی ہدایت کی تعمیل کرنے میں ناکام رہا۔ اسرائیل کی وزارت دفاع نے اپنی نمائش کی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک بیان بھی پوسٹ کیا ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی دفاعی کمپنی کا اسٹال سیاہ پردوں سے اس طرح ڈھکا اور گھیرا ہوا ہے کہ کوئی بھی اس کے پیچھے پڑی چیزوں کو دیکھ نہیں سکتا۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک بیان کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر میں مختلف ہتھیاروں...
    نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام: پاکستان کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ “نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن” کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں قومی بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ...
       وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی کی اپنی اسٹیبلشمنٹ ہے، آئی جی اپنے محکمے کے خود ذمے دار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ آئی جی سے متعلق میرے سوال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ارمغان کیس میں پولیس کی تحقیقات سامنے آئی ہیں، منشیات کے گروہ چل رہے ہیں۔ضیاء لنجار نے کہا کہ کچہ کے علاقے میں پولیس بہتر کام کر رہی ہیں، آئی جی امن وامان کی صورتحال دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹھٹحہ میں کل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا، سندھ پولیس کو بکتر بند گاڑیاں مل چکی ہیں۔
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی ترجمان گو جیاکھون نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں چین کا موقف اجاگر کیا۔پیر کے روزترجمان نے کہا کہ ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں، خطے کو مزید انتشار کی جانب جانے سے روکیں، اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کے درست راستے پر واپس آنے کے لیےسازگار حالات پیدا کریں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی اور اسرائیلی وزراء خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں فریقوں سے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ فریقین کو فوری طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلور: بھارت میں مسافر خاتون نے بس آفس کے قریب نہ روکنے پر ڈرائیور پر چپلوں کی بارش کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں کاویا نامی خاتون بس میں سفر کرتے ہوئے آفس جارہی تھیں اور انہوں نے ڈرائیور کو آفس کے قریب ہی بس روکنے کا کہا جس پر ڈرائیور ان کی بات نہ سن پایا۔اس وجہ سے کاویا غصے میں آگئی اور چپل اتار کر ڈرائیور کو مارنا شروع کردیا۔میڈیاذرائع کا کہناتھا کہ بس ڈرائیور اطہر حسین نے خاتون کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور مؤقف اختیار کیا کہ خاتون اسٹاپ سے آگے بس روکنے کا تقاضہ کررہی تھیں جو میں نہیں کرسکتا تھا میرا یہ اقدام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کو ایران کی جوابی کارروائی سے بچانے کے لیے امریکا کُھل کر مدد کرنے لگا۔ امریکی فضائی دفاعی نظام اور بحری ڈسٹرائر نے اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی فضائی دفاعی نظام اور بحریہ کے ایک ڈسٹرائر نے جمعہ کو آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے میں اسرائیل کی مدد کی جو تہران نے ایران کی جوہری تنصیبات اور اعلیٰ فوجی رہنماؤں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں شروع کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس زمینی پر پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور مشرق وسطیٰ میں ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم ہے جو بیلسٹک میزائلوں کو...
    سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ممتاز سیاسی رہنما جارج گیلوے نے ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے پس منظر میں پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ردعمل دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو سراہا ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کو کمال کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی حکومت کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے سخت ناقد جارج گیلوے نے فقط ایک سطری پیغام اتوار کی صبح 3:32 بجے  ایکس پر پوسٹ کیا، جسے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملین سے زائد صارفین ملاحظہ کرچکے ہیں۔ Hats off to @GovtofPakistan Playing a blinder — George Galloway (@georgegalloway) June 14, 2025 تاہم بیشتر ایکس کے بیشتر...
    ایرانی حملوں سے اسرائیل میں تباہی، صحافیوں کو متاثرہ مقامات کی رپورٹنگ سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ ترین جوابی حملے کے بعد اسرائیل کے کئی شہروں میں شدید نقصان کی اطلاعات ہیں، جب کہ اسرائیلی فوجی سنسرشپ نے چار اہم مقامات کی تفصیلات میڈیا پر شائع کرنے سے روک دی ہیں۔ ایرانی حملے حیفا، بات یم اور بیسان کے قریب علاقوں میں ہوئے، جہاں ڈرونز اور میزائلوں کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ حیفا میں تیل ریفائنری کے علاقے کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، جس سے ایران کا یہ پیغام واضح ہوتا ہے کہ وہ اسرائیلی تنصیبات پر حملے کا جواب اسی سطح...
    بنگلورو (نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک مسافر خاتون نے اپنے آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی۔ نجی ٹی وی نے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ بنگلورو میں پیش آیا جہاں کاویا نامی سافٹ ویئر انجینئر نے بس ڈرائیور اطہر حسین کو اپنے آفس کے قریب بس روکنے کا کہا جس پر ڈرائیور نے اس کی بات نہ سنی۔جواب میں کاویا غصے میں آپا کھو بیٹھیں اور اپنی چپل اتار کر ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا۔ 42 سالہ اطہر حسین نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے بتایا کہ خاتون بغیرسٹاپ والے پوائنٹ پر بس روکنے کا تقاضہ کررہی تھیں جن کی خواہش میں...
    اسرائیل نے امریکی نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی کو اس وقت لائیو رپورٹنگ سے روک دیا جب وہ ایرانی میزائل حملے کے دوران تل ابیب سے براہِ راست نشریات کر رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق صحافی ٹرے ینگسٹ (Trey Yingst) ایران کے جوابی حملوں کے دوران تل ابیب سے لائیو کوریج کر رہے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی حکام نے انہیں نشریات سے روک دیا اور محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل حملوں کے دوران وہ لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے جب اچانک ایک زوردار دھماکے کی آواز آتی ہے اور وہ کوریج چھوڑ کر سر چھپانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں شدت آنے کے بعد خطے میں صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے، ہفتے کی صبح ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل حملہ کیا گیا، جو حالیہ کشیدگی میں پانچواں بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ایرانی فورسز نے دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف مقامات پر درجنوں میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حملے میں اسرائیل کے دو جدید ترین ایف-35 اسٹیلتھ طیارے تباہ کیے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔واقعے کے بعد منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امریکی صحافی جو متاثرہ مقام سے براہِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کیلیے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم یہ کوشش بھی ناکام رہی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بجٹ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے وقت بھارتی ڈائریکٹر نے اجلاس روکنے کی کوشش کی۔ وزیر خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ کل بھارت نے پاکستان کے لیے فنڈنگ روکنے کی ایک اور کوشش کی تاہم بھارت کی کوشش کے باوجود پاکستان کیلیے 700 ملین ڈالر منظور ہوگئے۔ ورلڈ بینک...
    اسرائیل نے امریکی نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی کو اس وقت لائیو رپورٹنگ سے روک دیا جب وہ ایرانی میزائل حملے کے دوران تل ابیب سے براہِ راست نشریات کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا حملہ: اسرائیلی دفاعی نظام ناکام اور متعدد حساس تنصیبات کو نقصان پہنچا، برطانوی میڈیا کی تصدیق رپورٹس کے مطابق صحافی ٹرے ینگسٹ (Trey Yingst) ایران کے جوابی حملوں کے دوران تل ابیب سے لائیو کوریج کر رہے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی حکام نے انہیں نشریات سے روک دیا اور محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل حملوں کے دوران وہ لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے جب اچانک ایک زوردار...
    ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تربیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دو اسرائیلی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا ہے کہ یہ ایف 35 اسٹیلتھ طیارے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اس کی تردید کی ہے۔ Post Views: 5
    بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی ایک اور کوشش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے لیے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم یہ کوشش بھی ناکام رہی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بجٹ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے وقت بھارتی ڈائریکٹر نے اجلاس روکنے کی کوشش کی۔وزیر خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ کل بھارت نے پاکستان کے لیے فنڈنگ روکنے...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے لیے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم یہ کوشش بھی ناکام رہی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بجٹ پر بریفنگ  دی اور بتایا کہ  آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے وقت بھارتی ڈائریکٹر نے اجلاس روکنے کی کوشش کی۔ وزیر خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ کل بھارت نے پاکستان کے لیے فنڈنگ روکنے کی ایک اور کوشش کی، تاہم بھارت کی کوشش کے باوجود پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر منظور ہوگئے۔ ورلڈ بینک...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے متحدہ مؤقف اختیار کرے اور اس کے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جارحیت ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ یہ انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کی جانب سے خطے کو کھلی جنگ کی طرف گھسیٹنے کی سازش کی عکاسی کرتی ہے۔ مزید پڑھیں :ایران پر اسرائیلی حملے 2024 کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور غیر متوقع کیوں؟ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنز کی کھلی خلاف...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے نہ صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے بلکہ ٹیکس قوانین میں ترامیم اور مخفی ٹیکسیشن کی وجہ سے ممکنہ تنقید سے بچنے اور عوام سے حقائق چھپانے کے لیے ایف بی آر کو فنانس بل پر تکنیکی بریفنگ سے روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک عرصے سے ایف بی آر کے حکام وفاقی بجٹ کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اخبار نویسوں کو فنانس بل کے بارے میں ٹکینیکل بریفنگ دیتے چلے آرہے ہیں۔ ہیڈکوارٹرز میں ایف بی آر...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے گا۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیں۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جارہا ہے۔
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں اولگا چرووکو کا کہنا تھا کہ امداد، صرف خوراک تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ اس میں بلا مشروط و غیر محدود دیگر اشیاء جیسے خیمے، ایندھن، کھانا پکانے کیلیے گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی بھی شامل ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار اولگا چرووکو نے خبردار کیا کہ غزہ کے انسانی المیے کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لئے اس علاقے سے متعلقہ سرحدی کراسنگز کو مکمل طور پر کھولنا اور غیر محدود انسانی رسائی کی اجازت دینا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ اولگا چرووکو غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (OCHA) کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے "خان یونس" سے میڈیا سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز کی مجوزہ نیلامی کو روک دیا۔ عدالت نے تکنیکی بنیادوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر صحافی ثاقب بشیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز کی نیلامی کے لیے آج اشتہار جاری کیا گیا تھا، تاہم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا...
    ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے بانیہال کے رہائشی محمد سلیم کی ایک کنال اور ایک مرلہ زرعی اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قابض انتظامیہ نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے بانیہال کے رہائشی محمد سلیم کی ایک کنال اور ایک مرلہ زرعی اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کی۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت کی...
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیںں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیںں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین: شادی اور کام کو فضول قرار دینے والا شخص برسوں سے غار میں زندگی گزار رہا ہے۔جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان سے تعلق رکھنے والے من ہینگاسی نامی شخص نے معاشرتی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اپنے بچپن کے قصبے میں ایک غار کو ہی اپنا مستقل گھر بنا لیا ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ شادی اور نوکری دونوں وقت اور پیسے کا ضیاع ہیں۔ماضی میں وہ ایک شہر میں رائیڈ شیئرنگ ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اور ماہانہ 10 ہزار یوآن تک کماتا تھا، مگر 2021 میں اس نے نوکری چھوڑ کر سادہ اور تنہا زندگی اختیار کر لی۔من ہینگاسی کے مطابق وہ برسوں تک 10،10 گھنٹے کام...
    پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتصادی ایمرجنسی لگا کر ہزار ہا بیوروکریٹس اور اشرافیہ جو 17 ارب ڈالر کی سالانہ مراعات حاصل کرتی ہے ان کی تمام مراعات ختم کر دی جائیں، وزیراعظم ،سپیکر، وزرائے اعلیٰ ،وزراء اور بیوروکریٹس کی تنخواہیں بے شک ڈبل کر دی جائیں مگر ان سے مفت گھر، مفت بجلی، مفت پٹرول، مفت گاڑیوں کی سہولت واپس لے لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8ہزار ارب روپے سالانہ سود کی مد میں ادا کرنیوالا ملک روایتی بیان بازی سے کبھی پائوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا، 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا کر یہ دعویٰ کرنا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے نیا قانون تجویز کر دیا، جس کے تحت ایسی گاڑیاں جو چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ یا تبدیلی کی شکار ہوں گی، انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔ مجوزہ نئے قانون کے مطابق اگر کسی گاڑی کا چیسس نمبر تبدیل یا کٹ اینڈ ویلز کیا گیا ہو یا چیسس نمبر میں کوئی ایسا مواد بھرا گیا ہو جو اس کی اصل حالت کو چھپانے کے لیے استعمال کیا گیا ہو تو اسے اسمگل شدہ تسلیم کیا جائے گا، چاہے وہ کسی بھی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہو قانون کے تحت گاڑیوں کی فارنزک تحقیقات کی جائیں گی تاکہ کسی بھی...
    اسمگلنگ کی روک تھام والوں کے خلاف گھیرا تنگ: فنانس بل کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کر لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے پاکستان میں اسمگل شدہ اشیاء کے گوداموں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اور رسک مینجمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی بجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی...
    محکمہ صحت بلوچستان نے عید کے دوران غیر حاضری پر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 کو نوکری سے برطرف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 15 کنٹریکٹ نرسز برطرف کردی گئیں، 18 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن کا فیصلہ کیا گیا،  اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بخت محمد کاکڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق  دوران فرائض غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا، جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، 7 اور 8 جون کو بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 18 پی جی اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پی جی اور ہاوٴس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    نیویارک: بھارتی آبی جارحیت پر پاکستانی سفارتی مشن اور پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد ہے۔ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا دراصل ایک ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہوگا اور پاکستان یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہا اور نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے  ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے   حوالے سے   بتایا کہ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو  گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے، واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظارکرے گی۔ ملکی فصلوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟وزیرخزانہ نے اعدادوشمار...
    پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، انڈیا کو پہلگام واقعے پر تفصیلات دینی چاہیے تھیں، اس واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وہ انڈیا کے مقامی دہشتگرد گروپ تھے۔ پاکستان ملک میں موجود دہشتگرد گروپوں کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے واقعے ملوث کسی دہشتگرد کے بارے میں تفصیلات دیے بغیر ایک ایٹمی ملک پر حملہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی وفد کی برطانیہ میں کیا مصروفیات ہوں گی؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو انسانیت کے تناظر...
    لاہور: بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ (Israel Katz) نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی امدادی کشتی میڈلین کو غزہ پہنچنے سے قبل روک دے، یہ کشتی اسرائیلی ناکہ بندی توڑ کر غزہ کے مظلوم شہریوں تک امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈلین کشتی اس وقت مصر کے ساحل کے قریب موجود ہے اور غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے، کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 افراد سوار ہیں، امدادی مشن کا آغاز 6 جون کو اطالوی جزیرے سسلی سے کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے سخت لہجہ اختیار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے، جنہوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیوجی شہیدی کی رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کےترجمان نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر بھی پاکستان نے اپنی روایت کے مطابق خیر سگالی اور مذہبی احترام کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  اس سلسلے میں واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اسٹیج قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندے موجود ہوں گے۔ترجمان کے مطابق یہ علامتی تقریب اس بات کی...
    لاہور: بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت اور مذہبی...
    فائل فوٹو  ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ گورو ارجن دیوجی کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔سکھ یاتریوں نے گورو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے 9 جون کو پاکستان آنا تھا،  بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر سردار رمیش سنگھ اروڑا و دیگرحکام واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے۔ترجمان کے مطابق  واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیا ہے،  پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظار کریں گے۔
    طاقتور شخصیات کی جنگ، ٹرمپ کی مسک کو ڈیموکریٹس کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا...
    نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو انہوں نے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو...
    سٹی42:  سابق وزیرخارجہ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور پاکستان کے سفارتی وفد کے  سربراہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ، پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔  بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں  ممتاز تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں  انڈیا کی پاکستان پر مسلط کردہ بلا اشتعال جارحیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا،   ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا پانی کی خاطر  ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کی...
    افریقی ملک چاڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی کے جواب میں امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران، افغانستان، چاڈ، کانگو، یمن، لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر یہ کہہ کر پابندی لگائی کہ یہ اقدام "امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانے" کے لیے کیا گیا ہے۔ چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے فیس بک پر بیان دیا: “چاڈ کے پاس دینے کے لیے نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر ہمارے پاس وقار اور عزت نفس ضرور ہے۔” ان کے مطابق یہ اقدام صرف ایک خوددار ریاست کا ردعمل ہے۔ انہوں...
    سپریم کورٹ نے مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے 4 تک ملازمین کی بھرتیاں روکنے کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے 4 تک ملازمین کی بھرتیاں روکنے کیخلاف سندھ حکومت کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کا موقف سنے بغیر ہی  فیصلہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں گریڈ ایک سے 4 پر بھرتیوں سے روک دیا تھا۔ ملازمین کو تقرری لیٹر مل چکے ہیں، ہر کیس کا الگ الگ میرٹس ہیں۔ ایک فیصلے میں تمام گریڈز پر تقرریاں روک دی گئیں۔  عدالت مے ریمارکس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری راستہ روکنے کے لئے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا، پی۔ٹی۔آئی اپنی طاقت گنوا چکی، کوئی تحریک نہیں چلا سکتی نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ کرتے رہے، موجودہ حکومت نے  پی ٹی آئی کے ساتھ ہرگز ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کسی کو ہیروئن کے جھوٹے مقدمے میں بند کر دیا تو کسی کو...
    عمران خان عاصم منیر کی تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے سینئر راہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری راستہ روکنے کے لئے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا، پی۔ٹی۔آئی اپنی طاقت گنوا چکی، کوئی تحریک نہیں چلا سکتی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ کرتے رہے، موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ ہرگز ایسا نہیں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی روکنے کی بھارت کی دھمکی کیخلاف اقدمات کرنا چیلنج ہے۔ آبی ذخائر کے حوالے سے اہم اجلاس میں ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پانی روکنے کی بھارت کی دھمکی کے خلاف اقدمات کرنا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت معرکے میں  ہمیں فتح حاصل ہوئی، اس پراللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو بطور استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔  
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری راستہ روکنے کے لئے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا، پی۔ٹی۔آئی اپنی طاقت گنوا چکی، کوئی تحریک نہیں چلا سکتی   نجی چینل (اے آر وائی)  پر سینئر اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ کرتے رہے، موجودہ حکومت نے  پی ٹی آئی کے ساتھ ہرگز ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کسی کو ہیروئن کے جھوٹے مقدمے میں بند کر دیا تو...
    مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے جدید بار کوڈ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں مقامی پیداوار کی تیاری، برآمدی مواقع اور ڈرگ رولز میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس کی مقامی پیداوار سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کے ساتھ باہمی تجارتی معاہدے اور اے پی آئی کی مقامی تیاری پر پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔ کینسر کا علاج ممکن، پولیو اب بھی لاعلاج بیماری ہے، مصطفیٰ کمالوفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل قانون سازی ہے ،لاپتہ افراد کی آڑھ میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکنا ہوگا،لوگ لاپتہ ہوتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتاہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہوتاہے ،ایک منظم انداز سے بلوچستان کی یوتھ کو بدزن کیاجارہاہے،قانون سازی کے بعد لاپتہ افراد کے مسئلے کو مس یوز نہیں کیاجاسکے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداددہشتگردی کے ترمیمی قانون کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور شاہدہ رئوف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی قانون سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیاجائے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)شہر میں ایک ماہ کے دوران قربانی کی200سے زائد جانور چوری ہو گئے ،مویشی چوری کے 218 ملزمان کو گرفتار کر کی161 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن سے مویشی چوری کی35 ملزمان گرفتار ہوئے۔صدر ڈویژن سی61 اور کینٹ سی44ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔اسی طرح ماڈل ٹائون سی47، سٹی سی25مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا،سول لائنز سی6مویشی چوروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔سی سی پی او کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،بیوپاریوں ،خریداروں کو جیب تراشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قربانی کے...
    ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے، شہباز شریف بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے ،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ ہماری معاشی خود انحصاری کا...
    سٹی 42: نیویارک میں پارلیمانی وفد کے سربراہ   بلاول بھٹو نے  نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی گئی،مودی کے پاس دو ہی راستے ہیں امن یا تباہینے اپنی  نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مارگرائے،پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کو مستردکیا، بھارت نے بغیرتحقیقات پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پرلگایا،بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ، بھارتی حارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا ، بھارت نے پاکستان کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ،  بھارت نے پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی روک تھام کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے،پانی کا ذخیرہ بڑھانا اور وثر استعمال وقت کی ضرورت ہے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت دیامیر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا موثر نظام قائم کرنے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری حل کرنے اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) جرمنی کی سابق وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے نظام کے تحت جنرل اسمبلی کی صدر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ رائے شماری میں ان‍‍ا لینا بیئربوک نے 167 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل جرمنی کی سابق سفارت کار ہیلگا شمڈ کو سات ووٹ حاصل ہوئے۔ 14 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ صدر کا انتخاب وہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے کچھ پہلے 9 ستمبر کو ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ صدر کے طور پر ان کی...
    اسلام آباد:ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ مارگلہ پہاڑیوں کے پرفضا مقام دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کی بے دخلی کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی ، جس میں ریڑھی بانوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے نے نجی ریسٹورنٹ کی بندش کے بعد ریڑھی بانوں کو بھی بے دخل کر دیا۔ عدالت کا فیصلہ مارگلہ کی پہاڑیوں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) اے پی سی سی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے وفاقی  ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ 118 سے زائد غیر ضروری منصوبے بند کر دیے گئے ہیں  جبکہ 10ہزار ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں کا  تھرو فارورڈ  کیا گیا ہے۔  پنجاب اور سندھ کا ترقیاتی پروگرام وفاق سے  بڑھ گیا۔ پیٹرولیم کے نرخ کم نہ کر کے  حاصل ہونے والے120  ارب روپے بلوچستان کی سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر 644ارب روپے خرچ ہوں گے۔ اے پی سی سی کے اجلاس میں سندھ کے  وزراء،  کے پی کے مشیر خزانہ، بلوچستان کے وزیراعلی نے ویڈیو لنک پر جبکہ پنجاب کی...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے سابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ستمبر 2025 میں کیمرون سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر فیلیمن یانگ کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گی۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بیربوک نے کہا کہ وہ تمام 193 رکن ممالک کے ساتھ دیانتداری اور اعتماد پر مبنی مکالمے کے ذریعے کام کریں گی۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں بیربوک نے 188 میں سے 167 ووٹ حاصل کیے، جبکہ 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اقوام متحدہ اس وقت سیاسی اور مالی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور دنیا میں جاری 120 سے زائد مسلح...
    ضلعی انتظامیہ کیجانب سے قربانی کے جانوروں میں کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے سپرے، جانوروں کی سکریننگ اور صفائی کے خصوصی انتظامات سمیت دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی زیر نگرانی سب ڈویژن سریاب میں قائم ایسٹرن بائی پاس بکرا منڈی میں کانگو وائرس کی روک تھام اور جانوروں کی آمدورفت کے حوالے سے یومیہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج بکرا منڈی میں بھیڑ 2126، بکری 2317، گائے 459 اور 46 بھینس، جبکہ مجموعی طور پر 4984 جانور لائے گئے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا...
    زابد علی ریکی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ زیر غور بل کا مقصد زرعی صارفین کو سبسڈی والی بجلی سے مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین طے شدہ سولرائزیشن معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اس بل کے ذریعے زرعی صارفین کو دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی کے روایتی نظام سے منسلک ہونے سے روکنے، بجلی چوری کے خاتمے اور اس عمل کو قابل سزا جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر...
    وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے قائم سیف سٹی منصوبہ سال 2025 میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹتا رہا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی پولیس آپریشن ہال کی مدد سے 570 مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کیا گیا، جبکہ 87 کیسز میں ویڈیوز اور تصاویر کی صورت میں شواہد جمع کیے گئے جو تفتیش کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بغیر نمبر پلیٹ والی 4,500 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں، 142 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بھی سیف سٹی کی نگرانی میں پکڑی گئیں۔...
    بہاول پور(نامہ نگار) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،تاہم کوئی جانی نقصاان نہیں ہوا۔ مبارک پور سٹیشن کے قریب پاکستان ایکسپریس کی اے سی سٹینڈرڈ اور ڈائننگ کار کی بوگیاں اچانک پٹڑی سے اترگئیںاور ڈائننگ کار بوگی کے وہیل الگ ہونے کے باعث کچے میں گرگئے۔ اس ٹرین حادثہ کے باعث اپ اینڈ ڈان ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق متعدد ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ جن میں سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پواسٹیشن ، راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور سٹیشن،کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور سٹیشن جبکہ ملتان جانے والی بہائوالدین ایکسپریس کو رحیم یار خان...
    مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب میں ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں ڈرینز کی بحالی اور اصلاحات کا ایک جامع منصوبہ زیر بحث آیا۔اجلاس میں پنجاب ڈرین ایکٹ اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر عملدرآمد کی سخت ہدایت دی گئی ہے جبکہ آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ہڈیارہ ڈرین سمیت تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی و صحت عامہ کا تحفظ حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، ماحولیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے فیول پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ گھریلو گیس کنکشنز کیلئے...
    — فائل فوٹو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پانی روکنے کےلیے صلاحیت اور وقت چاہیے، بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)حکومت نے ملک بھر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایندھن کے معیار کو بہتر بنانا، ماحولیاتی اخراج کو کم کرنا اور صاف توانائی کی طرف منتقلی اس وژن کا بنیادی حصہ ہیں۔ ہم سب مل کر ایک جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم...
    چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہےکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈ نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا اور پاکستان نے واضح کیا ہے پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، بھارت کو پانی روکنے کے لیے صلاحیت اور وقت چاہئے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے اور اگر پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔