بالی وُوڈ کی مستی بھری جوڑی، فرح خان اور جیکی شروف نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ صرف اسٹار نہیں بلکہ دل کے صاف اور گفتگو میں بے باک انسان ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قہقہوں بھری گفتگو کوریوگرافر فرح خان کے کوکنگ ولاگ میں ہوئی جو نہ صرف کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی بلکہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگئی۔

اپنی نوعیت کی اس دلچسپ اور طنز و مزاح سے بھرپور گفتگو سے سوشل میڈیا پر بھی ہنسی کا طوفان آگیا جب فرح نے جیکی دادا کو اُن کے 90 کی دہائی کا مشہور پولیو اشتہار یاد دلایا۔

جس میں جیکی شروف نے بازاری زبان میں گالی دینے کے انداز میں پولیو کے قطرے پلوانے کی اہمیت بتائی تھی۔

فرح خان نے جیکی شروف سے چھیڑ خانی کرتے ہوئے کہا کہ گالی دینے والے دل کے بہت صاف ہوتے ہیں۔

جیکی شروف بھی کچھ کم نہ تھے فوراً بول اُٹھے ایسا مت بولو ورنہ سب گالی دینے لگ جائیں گے اور الزام مجھ پر ڈال دیں گے۔

اس ولاگ میں جیکی دادا نے نہ صرف باتوں سے بلکہ اپنے ہاتھ سے کھانے پکا کر سب کے دل جیت لیے۔

یاد رہے کہ چار دہائیوں سے بالی ووڈ انڈسٹری میں دھوم مچانے والے جیکی شروف نے 13 زبانوں میں 250 سے زیادہ فلمیں کی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جیکی شروف

پڑھیں:

وائٹ ہاؤس پاکستان میں! سرگودھا میں تعمیر ہونے والی محل نما عمارت نے سب کو حیران کر دیا

امریکا کاوائٹ ہاؤس ہمیشہ سے دنیا بھر میں امریکی طاقت، شان اور صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار وائٹ ہاؤس کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ مگر اب اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ویزا یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں — کیونکہ **وائٹ ہاؤس اب پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے!
جی ہاں، یہ کوئی فلمی منظر یا خواب نہیں بلکہ سرگودھا کی حقیقت ہے، جہاں فیصل آباد روڈ پر ایک حیرت انگیزمحل نما رہائشی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے، جو دیکھنے میں بالکل وائٹ ہاؤس جیسی لگتی ہے۔
یہ تین منزلہ عمارت ایک ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اورجدید طرزِ تعمیر کا شاندار نمونہ ہے۔ جب آپ پہلی بار اسے دیکھیں گے تو یقین کرنا مشکل ہو جائے گا کہ یہ واشنگٹن ڈی سی نہیں بلکہ سرگودھا ہے۔
عمارت کی سفید دیواریں، گنبد، کشادہ کمرے، میٹنگ ہالز اور لفٹ کی سہولت اسے امریکی وائٹ ہاؤس کا ہو بہو عکس بنا دیتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں صرف مقامی لوگ ہی نہیں بلکہ دور دراز سے لوگ آ کر اس کی خوبصورتی کو دیکھ رہے ہیں، سیلفیاں بنا رہے ہیں اور اس فنِ تعمیر کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔
یہ عمارت پچھلےچار سال سے زیرِ تعمیر ہے، اور تخمینے کے مطابق اسے مکمل ہونے میںمزید ایک سال درکار ہوگا۔ اس کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے اندرون اور بیرونِ ملک سے نایاب پودے، آرائشی لائٹس اور ڈیزائننگ کا سامان منگوایا جا رہا ہے تاکہ اسے ایک منفرد اور دلکش شاہکار میں تبدیل کیا جا سکے۔
یہ شاہکار صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ انجینئرنگ، تخلیق اور خوابوں کا حسین امتزاج ہے، جو پاکستان میں تعمیراتی صلاحیتوں کی اعلیٰ مثال بن رہا ہے۔ شہریوں کی دلچسپی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصاویر نے اس منفرد وائٹ ہاؤس کو مقامی سے نکل کرملکی پہچان بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ خانہ جنگی کے دھانے پر
  • کھانا پکاتے پکاتے بنی ہنسی مذاق کی ہنڈیا؛ جیکی دادا اور فرح کی مستی بھری نوک جھونک
  • افغانستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری
  • ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
  • باراتیوں سے بھری کوسٹرپہاڑ سے ٹکراگئی:5خواتین جاں بحق، 45 افراد زخمی
  • وائٹ ہاؤس پاکستان میں! سرگودھا میں تعمیر ہونے والی محل نما عمارت نے سب کو حیران کر دیا
  • اِک واری فیر
  • شاہ رخ خان کے نزدیک ’دسترخوان‘ کی اہمیت کیا ہے؟
  • بچوں کے اقبال