لتھوانیا کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے بیلا روس سے ملحق سرحد بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویلنس (انٹرنیشنل ڈیسک) لتھوانیا نے بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیاکیونکہ بیلاروس کی جانب سے چھوڑے گئے غبارے مسلسل اس کی فضائی حدود میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیرِاعظم انگا رگی نینے نے کہا کہ لتھوانیا اب کسی بھی ایسے غبارے کو گرانے کے احکامات دے گا جو ان کے ملک کی حدود میں داخل ہوگا، ہم بیلاروس کو یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ کسی بھی قسم کا ہائبرڈ حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غباروں کو مار گرانے سمیت تمام ضروری اقدامات کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بولیویا : بس کھائی میں گرنے کے باعث17 افراد ہلاک ‘36 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) بولیویا کے وسطی علاقے کوچابامبا میں ایک بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 17افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بولیویا کے قومی ٹریفک چیف عمر زے گادا نے بتایا کہ حادثہ ایک تنگ اور خطرناک موڑ پر پیش آیا۔ علاقائی پولیس کمانڈر روجر کوستاس کے مطابق زخمیوں میں 23 سالہ ڈرائیور بھی شامل ہے، جنہیں قریبی شہر کیلاکویو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور وہ تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔ پولیس نے ڈرائیور کو غیر محتاط ڈرائیونگ کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔