عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری 5 مقدمات میں روک دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی سمیت 5 مختلف مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ منگل کے روز مقدمات کی سماعت کے دوران دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر نوعیت کے الزامات پر مقدمات درج ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر بھی مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کروانے کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
یہ مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔ سماعت کے دوران عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو 25 نومبر تک کسی بھی متعلقہ مقدمے میں دونوں کی گرفتاری سے روک دیا۔
جج افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت میں عمران خان کو عدالت میں ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اس دوران دونوں فریقین کو مقدمات سے متعلق اپنے دلائل اور شواہد پیش کرنے ہوں گے تاکہ آئندہ کارروائی مؤثر انداز میں آگے بڑھائی جا سکے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت مختلف سیاسی اور قانونی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز سب سے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ عدالت نے ان مقدمات پر آئندہ سماعت 25 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
’عمران خان اور بشریٰ بی بی پر غیر انسانی کارروائیوں کا سامنا ہے‘
پاکستان تحریک انصاف نے عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقع پر اپنے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تو انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے، لیکن پاکستان میں یہ دن ایسے وقت آیا ہے جب موجودہ حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور میں انسانی حقوق کی پامالی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ پارٹی کے مطابق آئین میں درج بنیادی حقوق کو دانستہ اور منصوبہ بندی کے تحت نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیپی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کا آئین شہری آزادیوں، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار کی ضمانت دیتا ہے، مگر موجودہ دورِ حکومت میں بنیادی انسانی حقوق کو منظم طریقے سے پامال کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ صورتحال آئینی روح کے منافی ہے۔
عمران خان اور قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزامتحریک انصاف نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان کو تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تک کو ’غیر انسانی کارروائیوں‘ کا سامنا کرنا پڑا۔
پارٹی کے مطابق شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید سمیت متعدد قومی و صوبائی اسمبلی اراکین اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات اور سزاؤں سے گزرنا پڑا۔
خواتین رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک کا الزامبیان میں مزید کہا گیا کہ خواتین رہنماؤں، جن میں کنول شوزب، صنم جاوید، عائشہ بھٹہ، خدیجہ شاہ، فلک جاوید اور دیگر شامل ہیں، کو جن مقدمات اور طرزِ سلوک کا سامنا کرنا پڑا، وہ انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی سنگین خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتا ہے۔
آئینی ترامیم اور عدلیہ پر دباؤپی ٹی آئی نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کو پارلیمانی نظام اور عوامی نمائندگی پر حملہ قرار دیا۔
مزید کہا گیا کہ اس کے بعد عدالتوں کو کمزور کرنے، عدالتی نظام کو دباؤ میں لانے اور انصاف کے عمل کو متاثر کرنے کی کوششیں کی گئیں، حالانکہ عدالتیں انسانی حقوق کی آخری محافظ ہوتی ہیں۔
میڈیا پر پابندیاں اور سنسرشپبیان میں الزام لگایا گیا کہ حکومت نے میڈیا پر دباؤ بڑھایا، پروگرام بند کیے، مخصوص افراد کو نمایاں کیا، رپورٹنگ پر پابندیاں لگائیں اور عمران خان کو تین سال تک غیر اعلانیہ طور پر مکمل پابندی کا سامنا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بہنوں کا متنازع بیان، پاکستان تحریک انصاف نے لاتعلقی کا اظہار کردیا
پی ٹی آئی نے کہا کہ عالمی اداروں کی رپورٹس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ پاکستان میں میڈیا آزادی اور انسانی حقوق کے اشاریے مسلسل نیچے گئے۔
حکومت کو تنبیہ: انسانی حقوق رعایت نہیں، بنیادی حق ہیںپی ٹی آئی نے کہا کہ انسانی حقوق کوئی حکومتی رعایت نہیں بلکہ آئینی اور فطری حقوق ہیں جو کسی طاقت کے ذریعے چھینے نہیں جا سکتے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام کی آواز نہ پہلے دب سکی تھی نہ اب دب رہی ہے، اور ظلم دیرپا نہیں ہوتا۔
تحریک انصاف نے کہا کہ وہ کارکنان، رہنماؤں، خواتین، نوجوانوں، صحافیوں اور ہر اس شہری کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی جس کے حقوق پامال کیے گئے۔
پارٹی کے مطابق یہ جدوجہد کسی فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کے وقار اور آزادی کی جنگ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی عالمی یوم انسانی حقوق عمران خان