data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے دعوے محض عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ہیں۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کے تمام محکموں میں بدعنوانی عروج پر ہے اور وہاں ایسے لوگوں کو بٹھایا گیا ہے جیسے بلے کو دودھ کی چوکیداری پر بٹھایا گیا ہو۔صحت عامہ اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں رشوت کا راج ہے۔نوکریاں پیسے سے خریدی اور بیچی جاتی ہیں۔تعلیمی اداروں میں ڈگریاں پیسے دے کر حاصل کی جاتی ہیں۔ہسپتالوں میں ڈاکٹر دستیاب نہیں، دوائیاں پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں پر ہی ملتی ہیں۔انصاف بھی خریدا جا سکتاہے اور بغیر رشوت جائز کام بھی مْشکل کر دیا جاتا ہے۔ایریگیشن ڈپارٹمنٹ زمینوں کو فصل کے لیے پانی دینے کے عوض بھی رشوت لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بدعنوانی کے نظام کی وجہ سے غریب عوام روزانہ مشکلات کا شکار ہیں، اور وزراکے اعلانات و تقریریں صرف عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ہیں، عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سردار عبدالرحیم نے یہ بھی نوٹ کیا کہ بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان میں ہر صتح بدعنوانی پر تشویش کا اظاہر کر چکے ہیں۔ Transparency International کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان 180 ممالک میں 135 نمبر پر ہے، اور اس کا اسکور 100 میں صرف 27 رہا۔ رپورٹ کے مطابق بدعنوانی نہ صرف اقتصادی نقصان کا باعث ہے، بلکہ تعلیم، صحت، انصاف اور سرکاری خدمات میں شفافیت کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے۔اسی طرح آی ایم ایف نے گزشتہ دنوں پاکستان میں ہزاروں ارب ڈالر کی کرپشن کا پول کھول دیاسردار عبدالرحیم نے زور دیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ سیاسی ارادہ اور عملی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، ورنہ عوام کی مشکلات جاری رہے گی-

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عبدالرحیم نے بدعنوانی کے کے لیے

پڑھیں:

پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی

سٹی 42:سندھ میں پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی۔

تمام ڈی سی، میونسپل اور ٹاؤن افسران کو آگاہی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، پولیو خاتمے کیلئے لوکل گورنمنٹ کی ہنگامی ہدایات دی گئیں ، لوکل کونسلز کو فرائض سختی سے نبھانے کی ہدایت کی گئی اورضلعی انتظامیہ کو پولیو مہم میں مکمل تعاون کا حکم دیا ۔

محکمہ بلدیات نے کہا پولیو ٹیموں کی معاونت یقینی بنائیں، سندھ حکومت  نے  والدین سے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی اپیل کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں ہوگی،پولیو ٹیموں کیلئے سیکیورٹی و سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے ۔

پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی

متعلقہ مضامین

  • پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی
  • آئیں ہم سب مل کر بدعنوانی کے خاتمے کا عہد کریں، وزیراعلیٰ سندھ
  • کرپشن اداروں کو کمزور اور عوام کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے: صدرِ مملکت
  • نوجوان ہمت کے ساتھ ثقافت کے فروغ کیلئے کوشاں: سردار سلیم حیدر 
  • کراچی، عالمی یوم انسداد بدعنوانی پر مختلف محکموں اور طلباء کی جانب سے آگاہی واک نکالی جارہی ہے
  • ٹنڈو جام پریس کلب کی جانب سے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد
  • اسٹاک مارکیٹ کا عروج، غیر ملکی سرمایہ کاری غائب
  • وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت
  • سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ثقافتی دن منانے کی تمام تیاریاں مکمل