ڈوڈی خان نے راکھی کو انگوٹھی پہنا کر اپنے تعلقات کی حقیقت بتادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اور پاکستانی ماڈل ڈوڈی خان نے اپنے تعلقات کی حقیقت بتادی۔راکھی ساونت اور ڈوڈی خان کی شادی کی خبریں کئی روز سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، ڈوڈی خان نے ایک ویڈیو کے ذریعے راکھی ساونت کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد راکھی پاکستان کی بہو بننے کیلئے تیار ہوگئی تھیں۔تاہم سوشل میڈیا پر کافی تنقید کے بعد ڈوڈی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا اور ان کیلئے پاکستانی لڑکا ڈھونڈنے کا بھی کہا تھا۔اس دوران مفتی قوی نے بھی راکھی کو شادی کی پیشکش کی جسے راکھی نے مسترد کردیا۔ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ ڈوڈی خان ان کیلئے انگوٹھی کے ساتھ دبئی میں ملنے والے ہیں اور اب اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں ڈوڈی خان نے بھارتی اداکارہ کو انگوٹھی تو پہنائی لیکن یہ انگوٹھی انہوں نے دوستی کے نام کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راکھی ساونت سوشل میڈیا
پڑھیں:
ایک اور معروف ٹک ٹاکر گھر میں مردہ پائی گئیں؛ 2 افراد گرفتار
سندھ کے شہر گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت اپنے گھر میں پُراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں۔
سمیرا راجپوت کی اچانک موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر کی لاش کو لوڈر رکشے میں لے جایا جا رہا ہے۔
سمیرا راجپوت ایک ابھرتی ہوئی سوشل میڈیا شخصیت تھیں جنھوں نے اپنی مختصر ویڈیوز اور منفرد انداز سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔
ان کی اچانک موت نے نہ صرف ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا بلکہ ان کے خاندان کی جانب سے سنگین الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
سمیرا کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی موت حادثاتی نہیں بلکہ قتل ہے، جس کے ذمہ دار سمیرا کے سابق شوہر ہیں۔
والدین نے الزام عائد کیا کہ سمیرا کو گھریلو تشدد کا سامنا تھا اور وہ کئی بار اپنی زندگی کے حوالے سے خوف کا اظہار کر چکی تھیں۔
گھوٹکی کے ڈی ایس پی نے کیس سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ سمیرا کی 15 سالہ بیٹی کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔
جس میں بیٹی نے بتایا کہ چند افراد ماں سمیرا راجپوت پر زبردستی شادی کا دباؤ ڈال رہے تھے اور انکار پر زہریلی دوا دیکر قتل کردیا۔
تاحال پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے موت کی اصل وجہ کے بارے میں حتمی بیان سامنے نہیں آیا تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے بقول لاش پر تشدد کے شواہد نہیں ملے۔ خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد سمیرا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کر رہی ہے اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی اپیل کی جا رہی ہے۔
ادھر شوبز اور آن لائن کمیونٹی کے کئی افراد نے بھی سمیرا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے بعد امکان ہے کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ٹک ٹاکر کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہو۔ اس سے قبل اسلام آباد میں بھی ایک نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دوستی نہ کرنے پر قتل کردیا گیا تھا۔