پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے لیے ہیرے کی انگوٹھی خرید لی۔ دودی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دودی خان نے بتایا کہ میں نے راکھی ساونت کے لیے 18 لاکھ روپے کی اصلی ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔ دودی خان نے کہا کہ میں آج کل سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز دیکھ رہا ہوں، بہت سے افراد راکھی ساونت کو مہنگے تحائف دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، وہ لوگ محض باتیں بنا رہے ہیں۔راکھی ساونت نےبھی دودی خان کی اس ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے،ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ نے سرخ دل کے ایموجیز کا استعمال کیا جبکہ دودی خان نے لکھا کہ میری جان، ہم باتیں نہیں کرتے.

دوسری جانب مفتی قوی نے بھی بھارتی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت سے آج شادی کرنے کا دعویٰ کیا ہے.یاد رہے کہ مفتی قوی نے گزشتہ دنوں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارتی اداکارہ نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے مثبت ردِعمل دیا تھا. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ میرا 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح ہو گا، نکاح کی تاریخ راکھی کی مرضی کے مطابق ہی رکھی ہے

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: راکھی ساونت

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • اداکار منیب بٹ اغوا برائے تاوان کیس کا ڈراپ سین
  • بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت