غوطہ خور نے جھیل میں کھو جانے والی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
غوطہ خور نے ٹیکساس میں واقع ایک جھیل کے تہہ سے خاتون کے کھو جانے والے ہیرے کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک او لین لائن پیج نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کا بیٹا ٹیکساس کے سانی بیچ کے علاقے میں سیر کے لیے گئے تھے جب ان کی ہیرے کی قیمتی اور پرانی انگوٹھی جھیل میں گر گئی، یہ انگوٹھی 1910 میں بنائی گئی تھی۔
انگوٹھی جھیل میں گرنے کے بعد نے خاتون نے ایک پیشہ ور غوطہ خور سے مدد طلب کی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی کروڑوں میں نیلام
غوطہ خور کا کہنا تھا کہ تیز ہوا کے باعث پانی میں ہلچل تھی، جس سے تلاش مشکل ہو گئی تاہم انہوں نے اگلے دن دوبارہ تلاش شروع کردی اور انہیں انگوٹھی مل گئی۔
خاتون نے بتایا کہ غوطہ خور نے دوسرے دن رات کے وقت انہیں ایک تصویر بھیجی جس میں ان کی انگوٹھی نظر آرہی تھی۔
خاتون نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میری انگوٹھی میرے لیے بہت خاص ہے اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں اس کے بغیر کیسے گزارہ کروں گی۔ اب یہ جان کر میں بہت خوش ہوں کہ میری انگوٹھی مجھے واپس مل گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگوٹھی جھیل غوطہ خور گمشدگی ہیرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگوٹھی جھیل گمشدگی ہیرا خاتون نے
پڑھیں:
ٹریک پر دھماکا، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار
کوئٹہ:ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30سے 45منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فرنٹیئر کور ( ایف سی ) نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، مسافروں کو ریسکیو کیا جارہا ہے اور امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور حادثے کی رپورٹ 24 گھنٹے میں طلب کرلی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی جو مسافروں کو لے کر کوئٹہ جائے گی۔