ویتنام : طوفان ’’کاجیکی‘‘ کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
ویتنام کے شمالی اور وسطی علاقوں میں طوفان ’’کاجیکی‘‘ کے باعث شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔
تیز ہواؤں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ ویتنام کی وزارتِ زراعت و ماحولیات کے مطابق طوفان سے 6ہزار 800سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، جب کہ 28ہزار 800 ہیکٹر سے زائد دھان کے کھیت اور 2,200 ہیکٹر دیگر فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔
اسکے علاوہ متاثرہ علاقوں میں تقریباً 18,000 درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ طوفان نے بجلی کے نظام کو بھی شدید متاثر کیا، جس سے 331 بجلی کے کھمبے گر گئے اور تقریباً 13 لاکھ صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی حکام متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں اور نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹروں میں دو ہفتے سے پانی کی مسلسل بندش کے بعد پینے کے پانی کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی فراہمی فوری بحال نہ ہونے پر 4-Kچورنگی پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2،سیکٹر 3،سیکٹر فائیو اے 1اور فائیو اے 2سمیت ملحقہ علاقوں میں 2ہفتے سے واٹر سپلائی معطل ہے اورمکینوں کو مجبوراً مہنگے داموں ٹینکرز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پانی کی قلت انتظامیہ کی نااہلی اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ شیڈول کے باوجود لائنوں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ ٹینکرز من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔