توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نیب 15 ستمر کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے چیئرمین نیب کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر دی۔
درخواست گزار احسن عابد ایڈووکیٹ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے، اور مؤقف اپنایا کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے ناجائز اثاثے بنائے، نیب کو انکوائری کے لیے درخواست دی، عدالتی حکم کے باوجود خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کےخلاف درخواست نہیں نمٹائی گئی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ نیب کی جانب سے کون پیش ہوا ہے؟
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ نیب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
سابق ناظم صدیق قریش کیجانب سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسکی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عالیہ بلوچستان میں جاری ہے۔ سماجی رہنماء اور سابق ناظم صدیق قریش نے دفعہ 110 کے تحت درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اقبال کاسی اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جبکہ درخواست گزار صدیق قریش کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔