پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے معطلی کو چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور:
پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے اسمبلی رکنیت کی معطلی کو چیلنج کردیا۔
شیخ امتیاز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں شیخ امتیاز نے موقف اپنایا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر انکی رکنیت 15 نشستوں کیلئے معطل کردی گئی۔
شیخ امتیاز نے کہا کہ اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں، گورنر کو بھی اس حوالے سے لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
شیخ امتیاز نے لائیور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ انکی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیخ امتیاز نے
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا
---فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو عالمی معیار، جدید تکنیکی بنیادوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی اہمیت کے پیشِ نظر 2 ایڈیشنل رجسٹرار کو تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی ریکارڈ کی حفاظت، نگہداشت اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ سسٹم، کمپیوٹرائزڈ موومنٹ انڈیکس اور کاپی پٹیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔