خیبر پی کے میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں: امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے۔ 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپی کے میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں (ن) لیگ خیبر پی کے کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی ایسا نہیں چاہتی۔ عمران نیازی کے خلاف عدالت میں کیسز ہیں، وہ ان کا سامنا عدالت میں کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی کی ضمانت خارج ہونے کا حکم نامہ جاری
عدالت نے جوا پروموشن کیس کے ملزم یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج ہونےکا حکم نامہ جاری کردیا۔ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے کےمطابق درخواست گزار بڑے پیمانے پرجوئے کی ایپلی کیشن کی پروموشن کررہا تھا، درخواست گزار کے لاکھوں کی تعداد میں نوجوان مداح ہیں،ایسے سوشل میڈیا انفلوئنسر کی کوئی بھی غلطی بڑے پیمانے پر معاشرتی بگاڑ کا باعث بنتی ہے۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے کبھی انکار نہیں کیا کہ اس نے جوئے کی پروموشن نہیں کی، درخواست گزار سے جوئے کی پروموشن کی مد وصول میں 3لاکھ26ہزار 420 ڈالرز ملے۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نہیں بتاسکےکہ رقم جوئے کی کمپنی سےنہیں ملی اور نہ ہی اس رقم کے ذرائع بتاسکے، درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق انکوئری کے دوران درخواست گزارکو نوٹس موصول نہیں ہوا، کوئی ایسا بیان سامنے نہیں آیا جس سےثابت ہو کہ کسی کانقصان ہوا ہے۔