مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرکے سیاسی صورتحال کو بدل سکتے ہیں ، 53 اراکین پر مشتمل مضبوط اپوزیشن اتحاد پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امیر مقام نے یہ گفتگو صوابی میں ن لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔
انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی خواہاں ہے، لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف مذاکرات سے گریزاں ہے۔ عمران خان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات زیرِ سماعت ہیں اور انہیں قانون کے مطابق عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔
امیر مقام نے واضح کیا کہ 9 مئی کے واقعات اور ان سے متعلق عدالتی فیصلوں کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ ن لیگ قومی مفاد میں تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے۔
یومِ استحصال کشمیر پر تحریک انصاف کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ اس دن احتجاج کر کے پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، اور اب 14 اگست جیسے اہم دن پر احتجاج کی کال دینا سراسر ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھارت اور اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت یومِ آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی اور افواجِ پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
امیر مقام نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کو ملک دوست جماعت سمجھ کر ووٹ دیا ہے، اور آئندہ بھی حکومت “سبز ہلالی پرچم” کی ہوگی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مسلم لیگ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی دوسری مجلسِ عمومی کا انعقاد

اجلاس میں سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن مینیجر حاجی اقتدار حسین، سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن ثقلین مہدوی، ذیلی نظارت رکن معراج حسین اور المصطفٰی ہاؤس چیئرمین حاجی سجاد حسین سمیت سینئر احباب اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی دوسری مجلسِ عمومی کا انعقاد المصطفٰی ہاؤس پاراچنار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر تنزیل عباس نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ مجلس اراکینِ عمومی سے ضلعی کابینہ اور یونٹس کا احتساب لیا گیا۔ اجلاس میں سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن مینیجر حاجی اقتدار حسین، سابقہ ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن ثقلین مہدوی، ذیلی نظارت رکن معراج حسین اور المصطفٰی ہاؤس چیئرمین حاجی سجاد حسین سمیت سینئر احباب اور علمائے کرام نے شرکت کی اور مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین فصیح نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی دوسری مجلسِ عمومی کا انعقاد
  • کرم، سولرائزیشن مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا ریڈیو کی نشریات بحال
  • خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں روسی فاختہ کے شکار کی مشروط اجازت
  • خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • باجوڑ: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
  • بیرسٹر سیف کی سردار احمد شکیب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • خیبر پختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری
  • خیبر پختونخوا میں شکار پر پابندی، نئے قواعد و ضوابط جاری