بیوروکریٹس کی منی لانڈرنگ اور کرپشن، جماعت اسلامی نے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے غیرقانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور کرپشن پر چشم کشا حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں، اِن تمام معلومات و حقائق کی آئین، قانون اور قومی مفادات کے تناظر میں تحقیقات اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں جمعیت طلبہ عربیہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے غیر قانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور کرپشن پر چشم کشا حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں، پوری قوم میں طویل مدت سے نوکر شاہی کے بارے میں یہی تاثر گہرا ہے، لیکن وفاقی حکومت کے ذمہ دار ترین وزیر کی جانب سے صرف حقائق بیان کرنا ذمہ داری نہیں، اِن تمام معلومات و حقائق کی آئین، قانون اور قومی مفادات کے تناظر میں تحقیقات اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف کے بیان پر سپریم کورٹ کیلئے ریفرنس بھجوایا جائے اور جوڈیشل کمیشن/جے آئی ٹی کے ذریعے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔
دریں اثناء لیاقت بلوچ سے امیر جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن نے فون پر کہا کہ وہ وفاقی کمیٹی کی تشکیل کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں اور جلد نام فائنل کردیں گے۔ لیاقت بلوچ نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب سے رابطہ کیا اور اُنہیں’’حق دو بلوچستان لانگ مارچ‘‘کے قائدین سے مذاکرات اور معاہدہ پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹائم لائن دینے کا کہا۔ لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں خواتین کے احتجاجی کیمپ کی قیادت سے مذاکرات کیے جائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
آدھے سے زیادہ بیوروکریٹس پرتگال میں پراپرٹی لے چکے، وزیر دفاع کا بڑا انکشاف
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے پرتگال میں نہ صرف پراپرٹی بنالی بلکہ اب وہ شہریت بھی لے رہے ہیں اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔
وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہیں۔ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 5, 2025انہوں نے بیورو کریٹس کو مگرمچھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے اور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، اُن کیلیے نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ سیاست دانوں کو الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلید کر رہی ہے۔