قوم یوم آزادی جوش و خروش سے منائے، چوہدری شجاعت حسین کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے قوم سے اپیل کی ہے کہ یوم آزادی بھرپور قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ پرچم کشائی، چراغاں اور دیگر قومی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر یہ ثابت کرے کہ ہم ایک زندہ، باوقار اور متحد قوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی تاریخی فتح نے عالمی سطح پر ملک کا بہترین تشخص اجاگر کیا ہے۔ یہ فتح ہمارے قومی عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کو شکست کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، عظمیٰ بخاری
چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ نے یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے لیے رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی سربراہی میں ایک مرکزی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کا اعلان مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے کیا۔
ترجمان کے مطابق، کمیٹی چاروں صوبوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرے گی۔ 13 اگست کو اسلام آباد میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ ملک بھر کی سیاسی اور سماجی تنظیموں کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
14 اگست کو مزار قائد کراچی پر مسلم لیگ سندھ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت اور دیگر بڑے شہروں میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین معرکہ حق بنیان المرصوص یومِ آزادی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین معرکہ حق بنیان المرصوص یوم آزادی چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ آزادی کی
پڑھیں:
فہد مصطفیٰ نےپنجاب حکومت سے سینما اوقات کار میں نرمی کی اپیل کردی
معروف اداکارفہد مصطفیٰ نے پنجاب حکومت سے سینما اوقات کار میں نرمی کی اپیل کردی۔ فہد مصطفیٰ نے مریم اورنگزیب کو اس حوالے سے خط ارسال کر دیاہے جس میں کہاہے کہ مالز کی جلد بندش سے فلمی صنعت متاثر ہو رہی ہے،سینما کےاوقات میں توسیع سے ٹکٹ فروخت اور آمدن میں اضافہ ہوگا۔فہدمصطفیٰ نےخط میں سینما انڈسٹری اور فلم ڈسٹری بیوشن کو ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اوقات کار میں نرمی سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ فہدمصطفیٰ نے مزیدکہاکہ پنجاب حکومت کے فلم انڈسٹری کے لیے اقدامات قابلِ ستائش ہیں،سینما اوقات کار میں معمولی توسیع سے شائقینِ فلم کو سہولت ملے گی،امیدہے کہ حکومت میری درخواست پر مثبت غور کرے گی،اس اقدام سے فلم سازوں، سینما مالکان اور ناظرین کو فائدہ ہوگا۔