12 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سجاول (نیوز ڈیسک) عظیم صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے عرس کے موقع پر ضلع سجاول کی انتظامیہ نے 12 اگست بروز منگل کو پورے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ضلع کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عرس کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، سکول، کالج اور مقامی سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
عرس کی تقریبات کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر زکوٰۃ، عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے۔ اس موقع پر مختلف روحانی، مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ یاد رہے کہ صوفی شاہ عنایت شہید سندھ کے معروف صوفی شاعر، درویش اور عوامی حقوق کے علمبردار مانے جاتے تھے۔ ان کا پیغام محبت، بھائی چارے اور سماجی انصاف پر مبنی تھا جو آج بھی سندھ کے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اقلیتوں کے حقوق ‘ حفاظت کا عزم غیر متزلزل : شہباز شریف
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے گورو نانک کے یوم ولادت پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے امن، رواداری اور ہم آہنگی کے پیغامات سے سبق حاصل کرتے ہوئے دنیا کو اتحاد و یگانگت، باہمی احترام اور امن کا گہوارہ بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان تمام مذہبی مقامات کی حفاظت اور زائرین کی رسائی کیلئے ہر طرح کی سہولیات کو یقینی بنا رہی ہے۔ گورونانک وہ ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے ساری انسانیت کے لئے امن، برابری اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کا درس دیا۔ گورو نانک کی دائمی تعلیمات بشمول انسانیت سے محبت، بے لوث خدمت، بین المذاہب ہم آہنگی نسلوں کو رہنمائی فراہم کر رہی ہے اور ان کا اتحاد و یگانگت اور رواداری کا پیغام ایک پرامن اور انصاف پسند دنیا کو قائم کرنے کے لیے مشعل راہ ہے۔ یہ باعث اعزاز ہے کہ پاکستان بابا گورو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات سے متعلقہ متعدد گوردواروں بالخصوص گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی حفاظت کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا غیر متزلزل عزم رکھتی ہے۔ اسی عزم کے مطابق حکومت ان تمام مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آنے والے زائرین کی رسائی میں ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ شہباز شریف آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ رجب طیب اردگان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت کے سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ آنے والے مہینوں میں آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔