لاہور سمیت‘ متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ‘بارکھان میں پیر کے زلزلے سے 250 مکان متاثر ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لاہور (نیٹ نیوز) اسلام آباد‘ پشاور‘ راولپنڈی‘ چترال‘ دیر بالا‘ مالاکنڈ اور دیگر شہروں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 234 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے سے 250 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ کئی مکان مکمل تباہ ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رکھنی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے، پیر کو بارکھان میں 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر پر جلانے سمیت نو مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق پی ٹی ائی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں ہر سماعت کی ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔
ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ، اعظم خان سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس ،کرامت کھوکھر ،حافظ ذیشان بھی عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوئے ۔
شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم
جے آئی ٹی کے تفتیشی افسران نے تفتیشی رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان گناہ گار قرار دیئے گئے ہیں۔
اعظم خان سواتی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حافظ فرحت عباس، بلال اعجاز، رائے حسن نواز، علی امتیاز وڑائچ اور محمد احمد چٹھہ، محمد اشرف سوہنا، رائے مرتضی اقبال سمیت دیگر نے بھی عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
ملزمان نے مسلم لیگ (ن) کا افس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔