اربعین حسینی کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔شام 4 بجے شروع ہونیوالی تقریب رات گئے تک جاری رہے گی۔ علامہ سید جواد نقوی شرکاء سے اظہار خیال بھی کریں گے اور یزیدیت شکن اربعین کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یزیدیت شکن وصیہونیت ستیز اربعین حسینی 23 اگست کو ہوگا۔ اربعین کی مرکزی تقریب 28 صفرالمظفر کو شام 4 بجے شروع ہوگی۔ تقریب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی میزبانی کریں گے، جبکہ ایونٹ میں ملک بھر سے معروف نوحہ خواں اور ماتمی دستے ماتم و نوحہ خوانی کریں گے۔ اربعین حسینی کی تقریب جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ہوگی۔ اربعین حسینی کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔شام 4 بجے شروع ہونیوالی تقریب رات گئے تک جاری رہے گی۔ علامہ سید جواد نقوی شرکاء سے اظہار خیال بھی کریں گے اور یزیدیت شکن اربعین کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یزیدیت شکن کریں گے

پڑھیں:

فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر! اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا

غزہ میں جاری کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی عالمی مخالفت اور دباؤ سے نکلنے کے لیے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپنے حق میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت انفلوئنسرز کو فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر تک ادا کر رہی ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسرائیل کے حق میں مواد شیئر کریں۔

امریکی فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ فنڈنگ حکومتِ اسرائیل ہیوس (Havas) میڈیا گروپ کے ذریعے کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 9 لاکھ ڈالر کے ابتدائی بجٹ کا نصف امریکی انفلوئنسرز کی بھرتی اور تربیت پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیل ٹرمپ کے سابق ڈیجیٹل اسٹریٹجسٹ بریڈ پارسکیل کو ماہانہ 15 لاکھ ڈالر دے رہا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں اسرائیل حامی پیغامات تخلیق کریں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیویارک میں امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ایک گروپ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی گرتی ہوئی حمایت کو کیسے بحال کریں گے؟ اس پر نیتن یاہو نے جواب دیا کہ ہمیں مقابلہ کرنا ہوگا اور یہ مقابلہ ہم انفلوئنسرز کے ذریعے کریں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • علامہ سید ساجد علی نقوی سے کرم یکجہتی کونسل کے وفد سے ملاقات
  • افغانستان پر چہار ملکی کا اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں ہوگا
  • ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت فلسطینیوں کیساتھ خیانت ہے، علامہ جواد نقوی
  • لاہور، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی مزار شہید ڈاکٹر پر حاضری
  • فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر! اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • ٹرمپ کے ایجنڈے پر فلسطین کا سودا کرنے والے مسلم حکمران خیانت کار ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
  • ایشیا کپ؛ ٹرافی نہ ملنے پر بھارت آگ بگولہ، محسن نقوی کیخلاف سازش شروع
  • لاہور : الیکٹرک بسوں کا نیامنصوبہ، افتتاح کل ہوگا
  • لاہور: سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں شادی کی تقریب