ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور بھی قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ہمیں مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل قبول ہے، اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، اس مسئلہ کا حل واحد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس میں اسرائیل نامی ناسور کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف چوبرجی چوک میں لیک روڈ پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکرٹری جنرل لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین کی جانب سے غزہ کے حق اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے گلوبل صمود فلوٹیلا پراسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت قرار دیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف پلے کارڈزاور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹرمپ منصوبے کی بھی مذمت کی۔

ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور بھی قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ہمیں مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل قبول ہے، اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، اس مسئلہ کا حل واحد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس میں اسرائیل نامی ناسور کی کوئی گنجائش نہیں۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کے امن منصوبے کی تائید کی بجائے اسے فوری طور پرمسترد کیا جائے۔ یہ منصوبہ امن کے قیام کا منصوبہ نہیں بلکہ اسرائیل کے تحفظ اور مسلمانوں کے فلسطین سے انخلاء کا منصوبہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف پارلیمنٹ ہائوس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے،اس سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا گیا۔

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 اسی سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرآمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد،27ویں ترمیم مسترد اورعدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے جیسے نعرے درج تھے۔

بتایا گیا ہے کہ احتجاج میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور ٹی ٹی اے پی کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شامل تھے۔

صوبائی صدر تحریک انصاف جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقوں کی سطح پر بروز جمعہ مبارک 21 نومبر کو 26ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھر پور احتجاج اور یوم سیاہ منایا جائے گا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم کیخلاف پارلیمنٹ ہائوس کے باہراحتجاجی مظاہرہ
  • 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف پارلیمنٹ ہائوس کے باہراحتجاجی مظاہرہ
  • غزہ: اسرائیلی حملے‘ 3 شہید‘ متعدد ز خمی‘فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رہے گی‘ نیتن یاہو
  • سکیورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد، اسرائیلی وزراء کا اظہارِ تحفظات
  • فلسطینی ریاست کا قیام قبول نہیں: سلامتی کونسل اجلاس سے قبل اسرائیل نے مخالفت کردی
  • بہار الیکشن میں مودی نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا
  • نیو کراچی میں شہریوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ
  • بدلتی ہوئی مسلم دنیا اور پاکستان