مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرادیا گیا، ایس ایچ او، مذہبی جماعت کے 3 کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرادیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کو منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پتھراؤ اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ترجمان نے بتایاکہ ایک ایس ایچ او شہید اور 48 اہلکار زخمی ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی، مذہبی جماعت کے 3 کارکن اور ایک راہگیر جاں بحق ہوئے جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایاکہ ہنگامہ آرائی کے دوران 40 سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، متعدد افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک کی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک روڈ، چونگی امرسدھو سے قصور روڈ تک، مانگا منڈی سے لاہور دونوں اطراف، پی ایم جی چوک دونوں اطراف اور داروغوالہ سے سلامت پورہ تک سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔موٹر وے ایم 2 لاہورسے اسلام آباد،ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک اور ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔پنجاب یونیورسٹی نے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے اور کل 14 اکتوبر سے ایل ایل بی امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع کچھی میں گھر کے اندر دھماکا:2بچوں سمیت 3افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں واقع ایک گھر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ کے مطابق دھماکہ کچھی کی تحصیل سنی میں عبدالحئی جتوئی نامی شخص کے گھر کے اندر ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک کم عمر لڑکی نے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ندیم احمد، سونا خان اور بی بی بختاور کے نام سے ہوئی، جن کی عمریں 13 سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں کےمطابق نامعلوم افراد نے دو روز قبل گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔
دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔