اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان تھے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی، سپریم کورٹ کے ججز بھی پرچم کشائی تقریب میں شریک تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ 

لاہور میں 4 لاکھ روپے میں اپنے گھر کے مالک بنیں ، الکبیر ٹاؤن کے مالک چوہدری اورنگزیب نے کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے زبردست اعلان کر دیا۔۔۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پرچم کشائی کی، جسٹس محمد آصف اور جسٹس اعظم خان شریک ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ کے عہدیدار بھی تقریب میں موجود تھے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر و دیگر ججز نے پرچم کشائی کے بعد پودے لگائے۔

لاہور ہائیکورٹ

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ میں 78 ویں یومِ آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ لاہور کی تاریخی عمارت پر پرچم لہرایا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی ہمراہ تھے، جسٹس علی ضیاء باجوہ سمیت دیگر فاضل ججز نے پرچم کشائی تقریب میں شرکت کی۔ 

مسلح افواج کا ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ

پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے کہ ہم آج اپنا 78 واں یومِ آزادی منا رہے ہیں، ہمیں قائد کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہے ادارے اگر قائد کے ویژن کے مطابق کام کریں گے تو ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عدلیہ میں لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، صوبہ بھر میں ماڈل کورٹس بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، زیرالتواء مقدمات کو نمٹانا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ کے ساتھ ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں بھی مخصوص بنچز قائم کئے جا رہے ہیں۔

پرچم کشائی تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی، تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے افسران و سٹاف اور انکی فیملیز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سندھ ہائیکورٹ 

سندھ ہائیکورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے لہرایا، اس موقع پر دیگر ججز صاحبان بھی موجود تھے، صدر سندھ ہائیکورٹ بار بیرسٹر سرفراز میتلو ، جنرل سیکرٹری مرزا سرفراز و دیگر بھی شریک ہوئے۔

پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت

اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پاکستان کی 78 واں یوم آزادی منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں، آج کے دن بانی پاکستان کو خراج تحسین کرتے ہیں۔

جسٹس جنید غفار کا کہنا تھا کہ ہمیں آج یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ ہمیں تعصب، نفرت کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ


 پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پرچم کشائی کی، تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے موجودہ و ریٹائرڈ ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، کے پی بار کونسل کے ممبران سمیت ایڈووکیٹ جنرل اور وکلاء شریک ہوئے۔

یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں، بلکہ ہمیں اس وطن عزیز کی تعمیر، ترقی اور عالمی سطح پر مؤثر کردار کے لیے عزمِ نو کی تجدید کا پیغام دیتا ہے, انیک عقیل وکیل

تقریب میں سکول کے بچے اور اساتذہ نے بھی شرکت کی، اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

بلوچستان ہائیکورٹ


جشن آزادی کے موقع پر بلوچستان ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ تھے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ نے پرچم لہرایا، تقریب میں وکلا، سول سوسائٹی سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی، تقریب میں جسٹس کامران مندوخیل، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان عدنان بشارت، پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان بہرام ترین شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ کا کہنا تھا کہ آزادی محض جشن نہیں بلکہ ایک امانت ہے، ہم آئین کی سربلندی کیلئے کوشاں ہیں، مقدمات کی شفاف تحقیقات کیلئے جدید طریقہ کار اپنا رہے ہیں۔

چیف جسٹس روزی بڑیچ نے کہا کہ دیوانی مقدمات کے لئے ایسا نظام متعارف کرایا جس سے جلد مقدمات حل ہوں گے، خواتین ججز اور وکلا کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ہائیکورٹ کے نظام کو کمپیوٹرائز کیا تاکہ سائلین کو ریلیف ملے۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پرچم کشائی کی تقریب بلوچستان ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ جسٹس سندھ ہائیکورٹ ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ شریک ہوئے چیف جسٹس شرکت کی کورٹ کے رہے ہیں کے لئے

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ