ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔
قذافی اسٹیڈیم پاکستان ویمنز نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 113 گیندوں پر 87 رنز اور 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔
گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں جبکہ نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے بالترتیب 35، 42 اور 24 رنز دے کر 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کا پہلا میچ 9 اپریل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔ توسیع کا فیصلہ ناسازی صحت کی وجہ سے کیا ٓ، مسلم لیگ ن کے قائد کا مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔ صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔