آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان میں میچز کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستانی میدانوں پر آئندہ ماہ پھر رونق ہو گی، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور میں ہوگا، میچز قذافی سٹیڈیم اور لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ میں کھیلا جائے گا، اس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی، 15 میچز پر مشتمل یہ لیگ فارمیٹ کا ٹورنامنٹ ہوگا، اس میں چار فل ممبرز پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ جبکہ اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ حصہ لیں گی،2 نمایاں ٹیمیں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔
6 ٹیمیں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور میزبان بھارت پہلے ہی براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنا چکی ہیں، ساتویں سے دسویں نمبر پر رہنے والی ٹیموں کو کوالیفائر میں اچھا کھیلنے جگہ بنانے کا موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ویمنز او ڈی آئی ٹیم رینکنگ میں 28 اکتوبر 2024 کے مطابق بہترین رینک رکھنے والی دو غیر فل ممبر ٹیمیں تھائی لینڈ اور اسکاٹ لینڈبھی کوالیفائر میں شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس لیگ میں کئی اہم میچز دیکھنے کو ملیں گے،ان جن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ 14 اپریل کوقذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 17 اپریل کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم میچ 19 اپریل کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہوگا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے شیڈول کے اعلان پر کہا کہ ہمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، یہ چھ ٹیمیں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے صرف ایک قدم دوری پر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہوں گی۔
آئی سی سی کی جانب سے میں تمام ٹیموں کو لاہور میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، یہ ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہوگا۔ٹورنامنٹ کے دوران تمام دن کے میچز صبح ساڑھے9 بجے جبکہ ڈے اینڈ نائٹ میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی ویمنز ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بھی تذبذب کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے جانبدارانہ رویے پر انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی یا نہیں اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار ہے۔
اے سی سی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پہلے آج کے میچ سے متعلق پوسٹ کی گئی تاہم کچھ ہی دیر بعد پوسٹ حذف کردی گئی۔