Jang News:
2026-07-24@01:11:44 GMT

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن کرکٹ کے میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر کے دوران بھارت اور سری لنکا کے 5 وینیوز پر ہوگا۔

ویمنز ورلڈ کپ کے میچز بنگلورو، اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور کولمبو میں ہوں گے، پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا جبکہ فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، پاکستانی ٹیم کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر میچ کولمبو میں ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کولمبو میں ورلڈ کپ

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا