پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سٹی 42:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز سےمتعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرزکیساتھ کھیلنےسےڈومیسٹک پلیئرزکی گرومنگ ہو گی۔
اجلاس میں شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔سنٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔قومی ٹیم کی جنوبی افریقااورسری لنکاکیخلاف ہوم سیریز،دورہ ویسٹ انڈیزاوربنگلادیش کی تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے۔
کراچی میں 24 گھٹوں میں چھٹی بار زلزلہ، اللہ اکبر کی صدائیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کامضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرزکوآگےلا سکتاہے، ڈومیسٹک کرکٹرزسےہی انٹرنیشنل کرکٹرزکااچھابیک اپ ملےگا۔
ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نےآئندہ کرکٹ سیریزبارےبریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد ،مینجر نوید اکرم چیمہ،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ،ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نے شرکت کی۔
کرایوں میں کمی،پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری
دبئی:آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی۔
بھارتی بلے باز سمریتی مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
مندھانا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں چوتھی بار ٹاپ پوزیشن پر پہنچی ہیں۔ وہ پہلی بار جنوری 2019 میں نمبر ون بنی تھیں اور اس سے قبل جولائی میں بھی یہ اعزاز حاصل کیا تھا، جس کے بعد اسکیور-برنٹ نے ان سے پوزیشن چھین لی تھی۔ بھارت کی ہارمن پریت کور 12ویں اور جمیما روڈریگز 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، پاکستان کی سدرہ امین 23 ویں نمبر پرہیں، عالیہ ریاض ایک درجے تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر چلی گئیں۔
بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی کم گارتھ اور الانا کنگ نے اپنے کیریئر کی بہترین چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ بھارت کی اسپنر سنیہ رانا (1-51) پانچ درجے ترقی پا کر 16ویں نمبر پر آگئیں۔
انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹن بدستور ون ڈے بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، دیپتی شرما ساتویں نمبر پر واحد بھارتی بولر ہیں جو ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں، پاکستان کی نشرہ سندھو 13 ویں، سعدیہ اقبال 15 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا ویمنز کی پہلی پوزیشن ہے، پاکستان ویمنز ٹیم آٹھ ویں نمبرپر موجود ہے۔