مولانا فضل الرحمان کی تحریکِ انصاف کے وفد سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے چیف، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تحریکِ انصاف کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وفد نے گزشتہ روز امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کے وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور شہرام ترکئی جبکہ جے یو آئی کے وفد میں مولانا صلاح الدین ایوبی، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مولانا اسجد محمود شامل تھے۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں میں موجودہ ملکی، سیاسی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے کے پی میں امن وامان سے متعلق قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کی۔
جے یو آئی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے قومی جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیاہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں محمود خان اچکزئی کے بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے کے پی اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر جے یو آئی سے تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے وفد کے وفد نے جے یو آئی
پڑھیں:
پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف نے ) پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر منتقل کر دیے ۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر موسمی تبدیلی سے نمنٹنے کے لیے جاری کیے گئے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت ایک ارب ڈالر اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت 200 ملین ڈالر کا قرض جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔