آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں پانچ مقامات پر کھیلا جائے گا، بھارت میں خواتین ورلڈ کپ کا انعقاد 12 سال بعد ہو رہا ہے۔
50 اوورز پر مشتمل خواتین کے اس 13ویں ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش شامل ہیں۔
وینیوز میں بنگلورو کا ایم چناسوامی اسٹیڈیم، گوہاٹی کا اے سی اے اسٹیڈیم، اندور کا ہولکر اسٹیڈیم، وشاکھاپٹنم کا اے سی اے-وی ڈی سی اے اسٹیڈیم اور کولمبو کا آر.
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں سے کسی ایک مقام پر ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا، فائنل اتوار 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں سے کسی ایک مقام پر ہوگا۔
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلور میں ہوگا جس میں ایک ٹیم بھارت ہوگی جبکہ مدمقابل ٹیم کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے، ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنےکو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوئے تھے۔
اس موقع پر معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ
پڑھیں:
فیفا کا بڑا اعلان: 2026 ورلڈ کپ میں کلبز کو 99 ارب روپے ملیں گے
فیفا (Fifa) نے اعلان کیا ہے کہ 2026 فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑی ریلیز کرنے والے کلبز کو 355 ملین ڈالر (قریباً 300 ملین یورو یا 99 ارب پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے قطر ورلڈ کپ کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے، جب کلبز کو 209 ملین ڈالر دیے گئے تھے۔
یہ نئی اسکیم یورپی کلب ایسوسی ایشن (ECA) کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔ پہلی بار ایسے کلبز بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے کھلاڑی ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچز کھیلتے ہیں، چاہے وہ فائنل ٹورنامنٹ میں شامل نہ ہوں۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئیں؟
فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے کہا کہ یہ اسکیم کلبز اور کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر شراکت کو تسلیم کرتی ہے، چاہے وہ کوالیفائر کھیلیں یا فائنل ٹورنامنٹ۔
ای سی اے کے سربراہ اور پی ایس جی کے صدر ناصر الخلیفی نے بھی اس اقدام کو کلبز کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ قومی ٹیموں کی کامیابی میں کلبز کا کردار بنیادی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
FIFA جیانی انفانتینو فیفا