پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم مخالف ٹیموں کو پچھاڑ کر آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سٹی42: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی بولرز فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آل راؤنڈکارکردگی پرکپتان فاطمہ ثنا کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔
خیال رہےکہ پاکستان ویمن ٹیم نےتھائی لینڈ ویمن کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔
بائیومیٹرک کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور؛ مڈوائف کا حاملہ کو سرکاری اسپتال سے گھر لیجا کر آپریشن، خاتون جاں بحق
لاہور:رینالہ خورد میں مڈوائف نے لالچ میں آ کر خاتون کو سرکاری اسپتال سے گھر لے جا کر غیر قانونی آپریشن کیا تاہم حالت بگڑنے پر خاتون جاں بحق جبکہ مڈوائف فرار ہوگئی۔
نجی کلینک میں ارم بی بی کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی لہر ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مڈوائف منزہ کو گرفتار کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ بجرم 302 درج کر لیا جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔
چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی، غیر قانونی طبی عمل ناقابلِ برداشت ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پولیس کو شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی، متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔
چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔
Post Views: 6