پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں آج شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بنگلہ دیش کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ 24 جولائی کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا، جو شام 5 بجے شروع ہوگا۔

پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی متاثرکن نہیں رہی اور 19 اوورز میں 110 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 15.

3 اوورز میں مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کرلیا تھا۔

پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے کونسے 2 منفی ریکارڈ حاصل کیے؟

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کم ترین ہدف کا منفی ریکارڈ حاصل کیا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 23 ٹی20 میچز کھیلے ہیں تاہم پاکستان کا موجودہ اسکور یعنی 110 رنز بنگلہ دیش کے خلاف آج تک سب سے کم ہدف تھا۔

دوسری طرف پاکستانی ٹیم ان 23 میچز میں پہلی بار 20 اوورز مکمل کیے بغیر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

Highlights | 1st T20I | Dutch-Bangla Bank Bangladesh ???? Pakistan T20I Series 2025#BCB #Cricket #BANvPAK #BDCricket #Bangladesh #HomeSeries pic.twitter.com/hDpKi8XXLt

— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) July 21, 2025

پاکستان اسکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز، عباس آفریدی، فہیم اشرف، سفیان مقیم، ابرار احمد، احمد دانیال اور سلمان مرزا۔ (احمد دانیال اور سلمان مرزا کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے)

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک ملتوی، دونوں بورڈز کی خاموشی برقرار

????️ #OnThisDay in 2018, @FakharZamanLive became the fastest batter to 1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ ODI runs, reaching the milestone in 18 innings during his knock of 85 against Zimbabwe in Bulawayo. pic.twitter.com/2joEQNcFpx

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 22, 2025

بنگلہ دیش اسکواڈ

لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر بیٹر)، جاکر علی، مہدی حسن، مہدی حسن مرزا، محمد نعیم، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمان، نسوم احمد، پرویز حسین ایمون، رشاد حسین، شمیم حسین، شرف الاسلام، تنزید حسن، تنزیم حسن سقیب، تسکین احمد اور توہید ہردوئے شامل ہیں۔

سلمان آغا کی قیادت میں یہ پاکستان کی چوتھی ٹی20 سیریز ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے زمبابوے کو 1-2 سے اور بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی، جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 4-1 سے ناکامی ہوئی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے لیے یہ بطور وائٹ بال کوچ دوسری سیریز ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے شان ٹیٹ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

اب تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 23 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 19 میں فتح حاصل کی ہے۔ بنگلہ دیش میں پاکستان کا ریکارڈ بھی شاندار ہے، جہاں کھیلے گئے تمام 5 دوطرفہ میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

At half-mast, our flag speaks the sorrow of a nation.
In remembrance, in honour, we stand together.

The 2nd T20I match is dedicated to the victims of the Milestone air crash tragedy.

Dutch-Bangla Bank Bangladesh ???? Pakistan T20I Series 2025
2nd T20I | 22 July 2025 | 6:00 PM |… pic.twitter.com/9vK5XjNQSR

— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) July 22, 2025

بنگلہ دیش کی قیادت تجربہ کار بلے باز لٹن داس کر رہے ہیں۔ حالیہ کارکردگی میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو اس کی سرزمین پر ٹی20 سیریز میں 1-2 سے شکست دی ہے، جس سے ان کا اعتماد بلند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری سیریز رواں سال مئی جون میں پاکستان میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

3 ٹی20 میچز بنگلہ دیش بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم پاکستان ڈھاکا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 3 ٹی20 میچز بنگلہ دیش بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم پاکستان ڈھاکا

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی

سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشاء کو مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور کشمیری بھی سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہندوتوا بھارتی حکومت کیطرف سے اگست 2019ء میں 370 اور 35 اے دفعات کی منسوخی کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بڑے پیمانے پر تیزی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے اگست 2019ء سے اب تک مقبوضہ علاقے میں کئی خواتین سمیت 1 ہزار 43 افراد کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں اکثر نوجوان تھے۔ اس عرصے کے دوران 2 ہزار 6 سو 56 سے زائد افرار کو زخمی جبکہ 29 ہزار 9 سو 97 سے زائد کو شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ(اکتوبر) میں 2 کشمیریوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی فوجیوں، پولیس، پیرا ملٹری اہلکاروں اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی ٹیموں نے محاصرے اور تلاشی کی 244 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 42 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباء شامل ہیں۔

گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر کے خلاف ”پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ اس عرصے کے دوران 20 کشمیریوں کے مکان، اراضی اور دیگر املاک ضبط کی گئیں جبکہ دو کشمیری مسلم ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے اکتوبر میں دو کشمیری خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد شاہ ڈار، سید شاہد شاہ،، ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، شاہد الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، ظفر اکبر بٹ، نور محمد فیاض، عبدالاحد پرہ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، رفیق احمد گنائی، فردوس احمد شاہ، سلیم ننا جی، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، عمر عادل ڈار، انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز اور صحافی عرفان مجید سمیت 3 ہزار سے زائد کشمیری جھوٹے مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں جہاں انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے وادی کشمیر میں بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا دنیا جنوبی ایشیا میں ایک اور فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ بی جے پی کی ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین پامالی کررہی ہے جس کا واحد مقصد کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانا ہے۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشاء کو مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور کشمیری بھی سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نہتے لوگوں پر جاری بھارتی جبر و تشدد کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے