پی ٹی آئی نے 5 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پانچ اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا.
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پانچ ارکان کو نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف وزری اور 26 ویں ترمیم کے لیے حکومت کو ووٹ دینے پر اراکین کو اسمبلی سے نکالا گیا۔
نکالے جانے والے اراکین قومی اسمبلی میں ظہور قریشی، عثمان علی، مبارک زیب، الیاس چوہدری اور اورنگزیب کچھی شامل ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا
خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں نئی کابینہ کے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں