ورلڈ چیمپئن انعام بٹ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری منتخب
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں اگلے چار سال کے لیے ارشد ستار صدر جبکہ ورلڈ چیمپئن ریسلر انعام بٹ بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
سابق سیکرٹری محمد ریاض اب خزانچی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نوید افضل سینئر نائب صدر، رانا امجد اقبال اور انور حسین نائب صدور بن گئے۔
پہلی بار فیڈریشن میں ویمن ونگ کو نمائندگی دی گئی ہے اور ڈاکٹر حفصہ شعیب کونائب صدر چنا گیا ہے، منظور احمد خان کاکڑ ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
لیڈی ممبران میں حمیرا لطیف اور ظل نورین شامل ہیں، میاں مختار احمد، اصغر گل، اویس اکبر اور نیامت اللہ کو ایگزیکٹو کونسل ممبر لیا گیا ہے۔
نومنتخب صدر چوہدری ارشد ستار اور سیکرٹری انعام بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ کو مزید آگے لے جانے کے لیے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔
سیکرٹری انعام بٹ نے کہا کہ فیڈریشن میں ذمہ داریاں ملنا ایک اعزاز ہے، کوشش ہوگی کہ ریسلرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری بننے کا مطلب یہ نہیں ریسلنگ کو خیرباد کہہ دوں، انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی جاری رہے گی۔
ویمن ونگ کی انچارچ ڈاکٹر حفصہ شعیب نے ویمنز ریسلرز کوبھی سامنے لانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ مردوں کے ساتھ ویمنز ریسلرز کو بھی پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویمن ریسلرز کو تیار کرنے کے لیے ایونٹس کی پلاننگ کی گئی ہے، جلد ویمنز ریسلرز بھی میڈلز لے کر پاکستان کا پرچم بلند کرتی نظر آئیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
فیفا ورلڈکپ 2026 نے باضابطہ طور پر تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں پہلی بار 48 ٹیمیں اور مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔
12 جون سے شروع ہونے والا یہ میگا ایونٹ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جو ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار تین ممالک میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس بار ٹورنامنٹ کا فارمیٹ بھی پہلے سے بالکل مختلف ہے جہاں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے جس سے ایونٹ مزید طویل اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس ورلڈکپ میں شامل 1248 کھلاڑیوں میں سے 357 ایسے ہیں جو پہلے بھی عالمی کپ کھیل چکے ہیں جبکہ 891 کھلاڑی پہلی بار اس بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
مزید پڑھیںفیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟
فیفا ورلڈکپ: میسی مسلسل چھٹے ورلڈکپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کیلیے تیار
فٹبال کے بڑے نام ایک بار پھر ایکشن میں ہوں گے جن میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیلرمو اوچوا شامل ہیں جو چھٹی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار چار نئے ممالک کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان پہلی بار ورلڈکپ کا حصہ بن رہے ہیں جس سے مقابلہ مزید غیر متوقع ہو گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس ایونٹ میں سب سے کم عمر کھلاڑی صرف 17 سال کا ہوگا جبکہ سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی 43 سال کی عمر میں میدان میں اترے گا۔
مجموعی اسکواڈ میں 7 کھلاڑی 40 سال سے زائد عمر کے ہیں جبکہ 22 انڈر 20 پلیئرز بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
فیفا ورلڈکپ 2026 نہ صرف تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ایونٹ بن چکا ہے بلکہ یہ فٹبال کی تاریخ میں ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔