Daily Mumtaz:
2025-09-17@22:44:26 GMT

لاہور سے تحریک کا آغاز، علی امین گنڈاپور کا بڑا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

لاہور سے تحریک کا آغاز، علی امین گنڈاپور کا بڑا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر ملک گیر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی نئی تحریک کا آغاز کر رہی ہے جو ورے ملک کو فتح کرے گی۔

رائیونڈ روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی قیادت، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سردار علی امین گنڈاپور اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے مشترکہ طور پر کی۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پر کئی دہائیوں سے چند مخصوص جماعتیں مسلط ہیں جنہوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ان کو اس پر شرمندگی بھی نہیں ہے بلکہ وہ اب بھی اقتدار کی خواہش رکھتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ تحریک کیلئے لاہور کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستان کا سیاسی کعبہ ہے اور یہاں سے اٹھنے والی ہر تحریک نے ملک بھر میں اثر دکھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم منتخب ہوکر کہا تھا میں سیاست کرنے نہیں آیا بلکہ اس ملک کو ٹھیک کرنے آیاہوں۔ مَیں سب کو بتا دینا چاہتا ہوں،بھارت کو جواب دینے اور اسرائیل کوتسلیم نہ کرنے کی سزا عمران خان کو دی جا رہی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کا بنیادی ایجنڈا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قائدین کی رہائی کیلئے سیاسی تحریک شروع کرنا ہے، پارٹی رہنماؤں کے درمیان اس بات پر مشاورت ہو ئی کہ عوام کو اس مقصد کیلئے کس طرح متحرک اور منظم کیا جائے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا

—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔

اس موقع پر صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • پاکستان کی کسی کو پروا نہیں، انا پر جنگیں بڑی جا رہی ہیں: گنڈاپور
  • اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے: علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے، اگر آتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے،علی امین گنڈاپور
  • فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا