گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں، علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے الیکشن لڑنے نہیں بلکہ اپنے والد کو ملنے آرہے ہیں، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے، کسی فرد کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج تمام پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوگا، آج سے تحریک انصاف کا بھرپور آغاز ہوگا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے الیکشن لڑنے نہیں بلکہ اپنے والد کو ملنے آرہے ہیں، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے، کسی فرد کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟ ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔