جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد مشروط، علی امین گنڈاپور پر تحفظات برقرار: سینیٹر کامران مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ممتا زنیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مل کر چلنے یا نہ چلنے کا فیصلہ جے یو آئی کا اپنا استحقاق ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے واضح کیا کہ جے یو آئی کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی، تاہم پی ٹی آئی سے تعاون کے حوالے سے کچھ تحفظات موجود ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’’ان کی زبان اور رویہ دونوں نامناسب ہیں‘‘۔
سینیٹر کامران نے کہا کہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپور کے لیے ناپسندیدگی پائی جاتی ہے اور اگر پی ٹی آئی انہیں ہٹا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یو آئی اس اقدام کا خیر مقدم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا حالیہ بیان بھی اسی تناظر میں تھا، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلیوں کی بات کی تھی۔ سینیٹر نے زور دیا کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کا استحقاق ہے، لیکن جے یو آئی اپنے سیاسی مؤقف میں خودمختار ہے۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور سینیٹر کامران پی ٹی ا ئی جے یو ا ئی
پڑھیں:
کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر میں جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں تو کیا یہ مجھے عمران خان سے ملنے دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، ہمارے جو لوگ شہید ہو رہے ہیں ان پر پالیسی بنانا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے افغانستان سے بات کی تو یہ کہتے ہیں یہ تمہارا کام نہیں، اگر ہمارا کام نہیں تو تم کرلو، اتنے آپریشنز کرکے تم نے کیا کرلیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہورہی، انتظامیہ کی جانب سے انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا جاتا۔
اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو مجھ سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشنز بانی پی ٹی آئی پالیسی جیل کی دیوار عدالت درخواست عمران خان وی نیوز