پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز کا قافلہ ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی قیادت میں لاہور کی جانب روانہ ہوگیا۔

اس قافلے میں صوبائی صدر جنید اکبر، اسپیکر بابر سلیم سواتی، خیبر پختونخوا کابینہ کے وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنما شامل ہیں۔

روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختصر خطاب کرتے ہوئے تمام اراکین اسمبلی اور دیگر شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ مسلسل رابطے میں رہیں اور وقت کی سختی سے پابندی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ قافلے کے دوران رابطوں کے لیے خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ وقتاً فوقتاً مزید ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

گنڈاپور نے واضح کیا کہ یہ قافلہ نہ صرف پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کا پیغام لے کر روانہ ہوا ہے بلکہ جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کے تحفظ کی علامت بھی ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ لاہور جنگ کرنے نہیں جا رہے۔ سارے پاکستان کو کہتا ہوں آرٹیکل 15 پڑھیں آرٹیکل 15 ہمیں پاکستان کی سڑکوں پر آزادانہ گھومنے کی اجازت دیتا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید خان نے اس موقع پر کہا کہ قوم اب جاگ چکی ہے، ظلم اپنی حدیں پار کر چکا ہے اور فسطائیت کے اندھیرے چھٹنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر زبان پر ایک ہی نعرہ ہے ’عمران خان کو رہا کرو‘،اور اب عوام کو کوئی نہیں روک سکتا۔

قافلے کی لاہور آمد کے بعد وہاں مختلف سیاسی ملاقاتیں، مشاورتی نشستیں اور پریس کانفرنسز متوقع ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد نہ صرف اظہارِ یکجہتی ہے بلکہ سیاسی تحریک کو ایک **نئے مرحلے میں داخل کرنا بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کی کل عمران خان سے ملاقات کا امکان

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ علی امین گنڈاپور جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، علی امین گنڈاپور ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلی خیبر پختوانخوا علی امین گنڈا پور اتوار کو لاہور میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور روانگی محض ایک میٹنگ کیلئے، کوئی تحریک یا جلسہ نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی
  • پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا
  • پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور کیلئے رواں دواں، احتجاج کرنے نہیں جارہے، علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی احتجاجی تحریک: مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، علی امین گنڈاپور قافلے کی صورت میں پنجاب روانہ
  • ہمارا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا آج لاہور کا دورہ
  • علی امین گنڈاپور کی کل عمران خان سے ملاقات کا امکان
  • 2 دن میں پتہ چل جائے گا کہ کیا تحریک ہو گی: علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کب اور کہاں سے شروع ہوگی؟ دو دن میں پتا چل جائے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور