—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید

لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لڑتے رہیں گے، ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے بات کرتے رہیں گے، پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کے لیے چیلنج ہے، زندہ قومیں جواب دیا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رات گئے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی موجودگی میں محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی، حمزہ عظیم، اعزاز رفیق، افتخار احمد، رانا تنویر اور زیاس خان کو بری کر دیا تھا۔

اسی مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

سانحہ 9 مئی، شیر پاو پل کیس, شاہ محمود قریشی بری، دیگر ملزمان کو10,10سال قید کی سزا

آٹھ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔ عدالت نے شیر پاؤ پل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو اس مقدمے میں بری کر دیا گیا جبکہ آٹھ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 میں سے 6 لوگوں کو بری کیا۔ علی حسن، افضال عظیم پاہٹ ایڈووکیٹ، خالد قیوم اور ریاض حسین کو بھی 10 دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔ افضال عظیم پاہٹ ایڈووکیٹ نے عام انتخابات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔
 

متعلقہ مضامین

  • سزا غیر قانونی ہیں، علی امین گنڈاپور،شاہ محمود کی جلد رہائی ممکن نہیں، سلمان اکرم راجہ
  • شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا. سلمان اکرم راجہ
  • 9 مئی کیس میں بری شاہ محمود پی ٹی آئی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں؟ سلمان اکرم کا جواب سامنے آگیا
  • یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے،سلمان اکرم راجہ 
  • کیا9مئی کیس میں بری شاہ محمود پی ٹی آئی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں؟
  • سانحہ 9 مئی، شیر پاو پل کیس, شاہ محمود قریشی بری، دیگر ملزمان کو10,10سال قید کی سزا
  • شاہ محمود قریشی شیر پاؤ پل کیس میں بری، مقدمے کے دوران کب کیا ہوتا رہا؟
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ