انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت پاکستان ٹیم اپنے میچز بھارت کی بجائے نیوٹرل مقام پر کھیلے گی۔

0شیڈول کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کے میچ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے مقابلے کولمبو میں ہوں گے۔

ویمنز ورلڈ کپ کے میچز دونوں ممالک کے 5 شہروں میں ہوں گے جن میں بینگلورو، ویزاگ (وشاکھا پٹنم)، اندور، گوہاٹی اور کولمبو شامل ہیں۔

ایک سیمی فائنل بینگلورو میں ہوگا جب کہ دوسرا کولمبو یا گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 2 نومبر کو بینگلورو یا کولمبو میں منعقد ہونے کا شیڈول ہے۔

کل 8 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راؤنڈ روبن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی اور سرفہرست 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ سے پہلے 2 وارم اپ میچز بھی کھیلیں گی جو 24 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

میزبان بھارت 24 ستمبر کو بینگلورو میں سنہ 2022 کے ایڈیشن کی رنرز اپ ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گا جس کے بعد 3 دن بعد 27 ستمبر کو گوہاٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا میچ ہوگا۔

اس ٹورنامنٹ کا آغاز سنہ 1973 میں ہوا تھا اور اب اس کا 13واں ایڈیشن کھیلا جا رہا ہے۔

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا ہے جس نے سنہ 2022 میں اپنا 7 ویں بار ٹائٹل جیتا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم نے آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کی رینکنگز میں سرفہرست رہتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے بھی ویمنز چیمپییئن شپ کے ذریعے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ میزبان بھارت کو خود بخود جگہ ملی۔

The countdown begins ⏳

The full schedule for the ICC Women’s Cricket World Cup 2025 is out ????

Full details ➡ https://t.

co/Ui17CCU9cC pic.twitter.com/1igSOk0YVz

— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 16, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں ٹاپ 2 پوزیشنز پر رہیں جس کے باعث انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنالی۔

پاکستانی ٹیم اپنے تمام تر میچز بھارت کے بجائے کولمبو میں کھیلے گی۔

سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی میچز کولمبو میں ہوں گے جبکہ پاک بھارت میچ بھی 5 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کو کھیلے گی۔ اس کا مقابلہ بھارت سے 5 اکتوبر کو، آسٹریلیا سے 8 اکتوبر، انگلینڈ سے 15 اکتوبر، نیوزی لینڈ سے 18، جنوبی افریقہ سے 21 اکتوبر اور سری لنکا سے 24 اکتوبر کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کولمبو میں ورلڈ کپ کے اکتوبر کو ہوں گے کے لیے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا