آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
ویمن ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچز ہائبرڈ معاہدہ کے مطابق رکھے گئے ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5اکتوبر کو کولمبو میں مد مقابل ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو میچ کولمبو میں ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی ٹیم کی جیت سے مشروط ہے، جس کا میچ بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔
ورلڈ کپ ویمنز کے 14میچز کی میزبانی بنگلورو، اندور، گوہاٹی اور کولمبو کریں گے۔ پاکستانی ویمنز اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خاف 2اکتوبر کو کولمبو میں کھیلیں گی۔
طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، ویڈیو وائرل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کولمبو میں ورلڈ کپ
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم اپنی پہلی کوشش میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 76.99 میٹر کا تھرو کیا جو فائنل تک براہِ راست رسائی کے لیے مقررہ فاصلے 84.50 میٹر سے کم رہا۔
قواعد کے مطابق 84.50 میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کرنے والے کھلاڑی براہِ راست فائنل میں جگہ بناتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی بھی فائنل کے لیے اہل قرار پائیں گے۔
چیمپیئن شپ کے شیڈول کے مطابق ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ بھارتی جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں۔
ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے 2 کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز، جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔
ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل شاندار کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ