عجیب رجحان: لوگ طوفان سے حفاظت کیلئے ایک تصویر پر یقین کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں رواں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان راگاسا کے دوران ایک دلچسپ اور انوکھا رجحان سامنے آیا۔
مقامی افراد نے اپنے تحفظ کے لیے ہانگ کانگ کے معروف اداکار اور گلوکار نکولس سی ٹنگ فنگ کی تصاویر کو کھڑکیوں پر چپکانا شروع کردیا۔
اس کی وجہ دراصل ان کے نام کے ساتھ جڑی زبان کی ایک خاصیت تھی۔ چینی اور کینٹنی زبان میں نکولس کا نام ایسا جملہ محسوس ہوتا ہے جس کا مطلب ہے “ہوا کو روکنے پر شکریہ”۔ اسی وجہ سے لوگ یقین کرنے لگے کہ ان کی تصاویر گھر کی کھڑکیوں پر لگانے سے طوفانی ہواؤں کے اثرات کم ہوسکتے ہیں۔
یہ رجحان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور نکولس سی ٹنگ فنگ کو خراب موسم میں خوش قسمت چہرے کے طور پر شہرت مل گئی۔ خود اداکار بھی اس انوکھی شہرت پر حیران ہوئے۔ 21 ستمبر کو وہ گوانگزو میں ایک ایونٹ کے دوران بارش میں گانا گا رہے تھے، اس وقت انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا: “میرا نام سائی ٹنگ فنگ ہے، شائی ٹنگ یو نہیں، یعنی میں بارش کو نہیں روک سکتا”۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے نام کا یہ کھیل سب سے پہلے اپریل میں مشرقی چین کے صوبے Anhui میں شروع ہوا تھا، جسے اب سپر طوفان راگاسا کے دوران بڑے پیمانے پر اپنایا گیا۔ اس طرح ایک مشہور اداکار کا نام اور تصویر شدید طوفان کے دوران لوگوں کے لیے حوصلے اور تحفظ کی علامت بن گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
لاہور: ایلیٹ سوشل تقریبات میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
لاہور:اے این ایف نے لاہور میں نوجوانوں کو نشانہ بنانے والے منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک عورت اور اُس کی بیٹیوں کی سرکردگی میں چلنے والے منشیات فروش گروہ کے خلاف مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر لاہور میں ایک کامیاب آپریشن کیا۔
یہ نیٹ ورک لاہور میں ڈیفنس اور دیگر خوشحال علاقوں کے اعلیٰ طبقاتی حلقوں میں کوکین، ایکسٹسی، ویڈ اور میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کی فراہمی میں سرگرم تھا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں تین مربوط چھاپوں کے دوران خاتون اور اُس کا ڈرائیور جو منشیات کی ترسیل اور سپلائی میں ملوث تھے، ڈی ایچ اے لاہور کے علاقے سے موقع پر گرفتار کرلیے گئے، کارروائی کے دوران اُن کے قبضے سے کوکین، آئس اور ویڈ برآمد ہوئی۔
بعد ازاں ڈی ایچ اے اور ایچ بی ایف سی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ملزمان کے گھروں پر مزید تلاشی کے دوران منشیات کی بڑی مقداربھی برآمد کی گئی جس میں 5 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 120 گرام کوکین ، 232 ایکسٹسی گولیاں، 280 گرام ویڈ، اور شراب کی 70 بوتلیں شامل ہیں۔
چھاپوں کے دوران ملزمہ کی بیٹیاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں تاہم اے این ایف کی ٹیموں نے اُن کی گرفتاری اور پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے فالو اپ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔