ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: سری لنکا میں میچز کو پاکستانی کھلاڑیوں نے فائدہ مند قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
کولمبو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کے تمام میچز کولمبو میں کھیلنا ان کے لیے بڑا فائدہ ہوگا۔
اسپنر رامین شمیم نے گفتگو میں کہا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹس میں اکثر کھلاڑیوں کو مختلف شہروں میں سفر کرنا پڑتا ہے جس سے تھکاوٹ بڑھتی ہے، لیکن اس بار پاکستان ٹیم ایک ہی جگہ قیام کرے گی۔ ان کے مطابق یہ سہولت کارکردگی پر مثبت اثر ڈالے گی۔ رامین کا کہنا تھا کہ سری لنکن پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں، اسی لیے وہ اور ٹیم کی دیگر اسپنرز بہتر بولنگ دکھانے کی کوشش کریں گی۔
بیٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ وارم اپ میچز بھی وہیں کھیلے جائیں گے جہاں اصل میچز ہونے ہیں، اس سے کنڈیشنز کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے کندھے کی انجری میں مبتلا تھیں لیکن اب مکمل فٹ ہیں۔ شوال نے کہا، یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے، ایک خواب کی طرح ہے، میری پوری کوشش ہوگی کہ بہترین کھیل پیش کروں۔
ورلڈکپ کا آغاز 30 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، لیکن پاکستان کے تمام میچز کولمبو میں شیڈول ہیں، جسے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کے لیے بڑا پلس پوائنٹ قرار دیا ہے۔
Post Views: 7.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ بھارتی ٹیم کے رویے کیخلاف اے سی سی کا سخت ایکشن لینے پر غور
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔
https://www.youtube.com/watch?v=jBrowyeLXHM