طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں 21ویں کانووکیشن کا پر وقار انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے 3 ہزار 276 طلبا کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔
نیول چیف نے امتیازی کارکردگی کے اعتراف میں 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں۔
تقریب میں فارغ التحصیل طلبا، ان کے والدین، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی بحریہ یونیورسٹی، پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر بحریہ یونیورسٹی
پڑھیں:
فریحہ اشرف کی خواتین صحافیوں کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات پاکستان فریحہ اشرف اور سیکرٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، خواتین صحافیوں سے ملاقات اور انہیں اجتماعِ عام مینارِ پاکستان لاہور میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر فریحہ اشرف اور ثمرین احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخی اجتماع ثابت ہوگا، جس میں خواتین کی شرکت ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔ اس اجتماع کے موقع پر ملک کی سب سے بڑی’’ خواتین کانفرنس ‘‘منعقد کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف ملک بھر سے نمائندہ خواتین شریک ہوں گی بلکہ غیر ملکی مندوبین اور بین الاقوامی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع دراصل ایک نئی بیداری اور مثبت تبدیلی کا پیغام لے کر آئے گا۔ خواتین ذمے دارا ن نے خواتین صحافیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنی نمائندگی کے ذریعے اس تاریخی موقع کا حصہ بنیں۔خواتین صحافیوں نے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس بڑے اجتماع کی کوریج اور شرکت کے لیے پُرعزم اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔